aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zarar"
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
میں وہ محروم عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سےملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
کسی کو کوستے کیوں ہو دعا اپنے لیے مانگوتمہارا فائدہ کیا ہے جو دشمن کا ضرر ہوگا
جتنی آنکھیں تھیں ساری میری تھیںجتنے منظر تھے سب تمہارے تھے
تمنا جو نہ رکھتا ہو جھکائے وہ نظر کس سےاسے شادی و غم کس کا اسے سود و ضرر کس سے
رہ و رسم محبت ان حسینوں سے میں کیا رکھوںجہاں تک دیکھتا ہوں نفع ان کا ہے ضرر اپنا
یہ جانتا ہے پلٹ کر اسے نہیں آناوہ اپنی زیست کی کھنچتی ہوئی کمان میں ہے
دل جلانے میں سمجھ لو کہ ضرر کس کا ہےجس کو تم آگ لگاتے ہو وہ گھر کس کا ہے
اک دشت بے اماں کا سفر ہے چلے چلورکنے میں جان و دل کا ضرر ہے چلے چلو
میں خود کو سامنے تیرے بٹھا کرخود اپنے سے گلہ کرتا رہا ہوں
مان ٹوٹے تو پھر نہیں جڑتابد گمانی کبھی نہ آ کے گئی
عشق وہ چار سو سفر ہے جہاںکوئی بھی راستہ نہیں رکتا
ایک منزل ہے مختلف راہیںرنگ ہیں بے شمار پھولوں کے
عشق تو بھی ذرا ٹکا لے کمردل بھی اب سو گیا ہے رات گئے
یا حسن ہے ناواقف پندار محبتیا عشق ہی آسانیٔ اطوار میں گم ہے
جو کہ بسم اللہ کر کھائے طعامتو ضرر نئیں گو کہ ہووے بس ملا
وہ زمانے کا تغیر ہو کہ موسم کا مزاجبے ضرر دونوں ہیں نیرنگی آدم کے سوا
مری سمجھ میں نہ آیا یہ کاروبار حیاتکہاں ہے نفع کہاں ہے ضرر نہیں معلوم
چائے میں مت ملائیے شکر کہ ہے ضرر رساںشامل مٹھاس واسطے اپنا لعاب کیجیے
تم نے کیا نہ یاد کبھی بھول کر ہمیںہم نے تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books