aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zarf-e-mai"
سنتے سنتے واعظوں سے ہجو مےضعف سا کچھ آ گیا ایمان میں
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
ابھی آتے نہیں اس رند کو آداب مے خانہجو اپنی تشنگی کو فیض ساقی کی کمی سمجھے
مجھ سے دریا نوش کو ساقی پلاتا ہے شرابدیکھتا ہوں میں بھی ظرف شیشہ و پیمانہ آج
گرنی تھی ہم پہ برق تجلی نہ طور پردیتے ہیں بادہ ظرف قدح خوار دیکھ کر
چلا رہا ہوں قلقل مینائے مے کی شکلدے جام کے لبوں سے مجھے ساقیا جواب
تھی اگر مے سے صراحی تری خالی ساقیتو چراغ در میخانہ جلایا کیوں تھا
جام بہ دست و مے بہ جام یوں ہی گزار صبح و شامزیست کی تلخیاں مدام پی کے پلا کے بھول جا
دل کی شگفتگی کے ساتھ راحت مے کدہ گئیفرصت مے کشی تو ہے حسرت مے کشی نہیں
چھلک نہ جاؤں کہیں میں وجود سے اپنےہنر دیا ہے تو پھر ظرف کبریائی دے
لغزش ساقیٔ میخانہ خدا خیر کرےپھر نہ ٹوٹے کوئی پیمانہ خدا خیر کرے
ظرف وضو ہے جام ہے اک خم ہے اک سبواک بوریا ہے میں ہوں مری خانقاہ ہے
آخر گل اپنی صرف در مے کدہ ہوئیپہنچے وہاں ہی خاک جہاں کا خمیر ہو
ہم جانتے ہیں لطف تقاضائے مے فروشوہ نقد میں کہاں جو مزا ہے ادھار میں
رقص مے تیز کرو ساز کی لے تیز کروسوئے مے خانہ سفیران حرم آتے ہیں
روز دل ہائے مے کشاں ٹوٹےاے خدا جام آسماں ٹوٹے
محو یوں ہو گئے الفاظ دعا وقت دعاہاتھ سے ظرف طلب چھوٹ گیا ہو جیسے
اٹھی ہے چشم ساقیٔ مے خانہ بزم پریہ وقت وہ نہیں کہ حلال و حرام دیکھ
ہم گدائے در مے خانہ ہیں اے پیر مغاںکام اپنا ترے صدقہ میں چلا لیتے ہیں
ادب بادہ پرستی نہ گیا مستی میںصورت کعبہ طواف در مے خانہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books