aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zebaa"
ہوا ہے عشق میں کم حسن اتفاق ایساکہ دل کو یار تو دل یار کو پسند ہوا
دل کی قیمت تو محبت کے سوا کچھ بھی نہ تھیجو ملے صورت زیبا کے خریدار ملے
کب تک چھپاؤگے رخ زیبا نقاب میںبرق جمال رہ نہیں سکتا حجاب میں
یہ خد و خال یہ گیسو یہ صورت زیباسبھی کا حسن ہے اپنی جگہ مگر آنکھیں
پہلے کیا تھا جو کیا کرتے تھے تعریف مریاب ہوا کیا جو برا ہو گیا اچھا ہو کر
جب سفر سے لوٹ کر آئے تو کتنا دکھ ہوااس پرانے بام پر وہ صورت زیبا نہ تھی
آپ کو کھو کے تم کو ڈھونڈھ لیاحوصلہ تھا یہ میرے ہی دل کا
نہیں ہے فرصت یہیں کے جھگڑوں سے فکر عقبیٰ کہاں کی واعظعذاب دنیا ہے ہم کو کیا کم ثواب ہم لے کے کیا کریں گے
خدا کی بھی نہیں سنتے ہیں یہ بتبھلا میں کیا ہوں میری التجا کیا
جسم انور کی لطافت کی ثنا کیا کیجےجامۂ یار نہ اترا کبھی میلا ہو کر
آج تک کوئی نہ ارمان ہمارا نکلاکیا کرے کوئی تمہارا رخ زیبا لے کر
یہ اک بوسے پہ اتنی بحث یہ زیبا نہیں تم کونہیں ہے یاد مجھ کو خیر اچھا لے لیا ہوگا
یہ بات بات پہ زاہد جو ٹوٹ جاتا ہےدل حزیں بھی ہمارا ترا وضو کیا ہے
کسی محبوب گندم گوں کی الفت میں گزرتے ہیںدم اپنا جسم سے یا خلد سے آدم نکلتا ہے
دعوۂ انسانیت مائلؔ ابھی زیبا نہیںپہلے یہ سوچو کسی کے کام آ سکتا ہوں میں
زاہد مجھے نہ مانع شرب شراب ہوایسا نہ ہو ثواب کے بدلے عذاب ہو
مجھے کیوں آج ہچکی آ رہی ہےکوئی یاد آئی اور ان کو جفا کیا
ہنس کے پھولوں کو وہ کریں گے سبکرنگ اڑائیں گے ہم عنادل کا
ذرے ذرے میں بکھر جانا ہے تکمیل حیاتمجھ کو یہ زیبا نہیں اب ذات میں سمٹا رہوں
اب اک بوسہ پہ اتنی بحث زیبا ہے نہ شایاں ہےنگاہیں نیچی کر لو خیر اچھا لے لیا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books