aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zindagi"
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
زندگی کس طرح بسر ہوگیدل نہیں لگ رہا محبت میں
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
سیر کر دنیا کی غافل زندگانی پھر کہاںزندگی گر کچھ رہی تو یہ جوانی پھر کہاں
موت کا بھی علاج ہو شایدزندگی کا کوئی علاج نہیں
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سےچہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
تم محبت کو کھیل کہتے ہوہم نے برباد زندگی کر لی
دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھوزندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھو
لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہےکیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم
زندگی شاید اسی کا نام ہےدوریاں مجبوریاں تنہائیاں
غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوستوہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میں
زندگی یوں ہوئی بسر تنہاقافلہ ساتھ اور سفر تنہا
زندگی ایک فن ہے لمحوں کواپنے انداز سے گنوانے کا
اب تو خوشی کا غم ہے نہ غم کی خوشی مجھےبے حس بنا چکی ہے بہت زندگی مجھے
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگیتو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books