aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ziyaa"
دشمن جاں ہے مگر جان سے پیارا بھی ہےایسا اس شہر میں اک شخص ہمارا بھی ہے
برا نہ مان ضیاؔ اس کی صاف گوئی کاجو درد مند بھی ہے اور بے ادب بھی نہیں
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئےدرد پھولوں کی طرح مہکے اگر تو آئے
اک میں ہوں کہ لہروں کی طرح چین نہیں ہےاک وہ ہے کہ خاموش سمندر کی طرح ہے
ہمت ہے تو بلند کر آواز کا علمچپ بیٹھنے سے حل نہیں ہونے کا مسئلہ
عشق میں بھی کوئی انجام ہوا کرتا ہےعشق میں یاد ہے آغاز ہی آغاز مجھے
اک ٹیس جگر میں اٹھتی ہے اک درد سا دل میں ہوتا ہےہم رات کو رویا کرتے ہیں جب سارا عالم سوتا ہے
مجھ میں تھوڑی سی جگہ بھی نہیں نفرت کے لیےمیں تو ہر وقت محبت سے بھرا رہتا ہوں
ہے میرا چہرہ سیکڑوں چہروں کا آئینہبیزار ہو گیا ہوں تماشائیوں سے میں
تم نے جو کتابوں کے حوالے کیے جاناںوہ پھول تو بالوں میں سجانے کے لئے تھے
اس کو نئے سفر میں نئے ہم سفر کے ساتھدل خوش ہوا ہے کیوں یہ ضیا دیکھتے ہوئے
مسئلہ تھا تو بس انا کا تھافاصلے درمیاں کے تھے ہی نہیں
فون تو دور وہاں خط بھی نہیں پہنچیں گےاب کے یہ لوگ تمہیں ایسی جگہ بھیجیں گے
یا ترا تذکرہ کرے ہر شخصیا کوئی ہم سے گفتگو نہ کرے
کچھ ظلم و ستم سہنے کی عادت بھی ہے ہم کوکچھ یہ ہے کہ دربار میں سنوائی بھی کم ہے
یہ آنسو یہ پشیمانی کا اظہارمجھے اک بار پھر بہکا گئی ہو
کتنے مہ و انجم ہیں ضیا پاش ازل سےلیکن نہ ہوئی کم دل انساں کی سیاہی
ملک تو ملک گھروں پر بھی ہے قبضہ اس کااب تو گھر بھی نہیں چلتے ہیں سیاست کے بغیر
ضیاؔ وہ زندگی کیا زندگی ہےجسے خود موت بھی ٹھکرا گئی ہو
غضب تو یہ ہے وہ ایسا کہہ کے خوشی کا اظہار کر رہے تھےکہ ہم نے دستاریں بیچ دی ہیں سروں کو لیکن بچا لیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books