aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'taariq'-na.iim"
وہ آئنہ تھا میں طارق نعیمؔ ٹوٹ کے بھیہزار عکس بناتا گیا بکھرتے ہوئے
طارق نعیمؔ رہنے لگے ہو ملول سےکوئی تمہارا خواب بکھر تو نہیں گیا
کچھ اپنا درد ہی طارقؔ نعیم ایسا تھابغیر موسم گریہ بھی ہم غضب روئے
کہیں رکیں گے تو طارق نعیمؔ دیکھیں گےسفر میں کیا کوئی زاد سفر بنایا جائے
قفس مثال تھی طارقؔ نعیم دنیا بھیاسیر ہو کے گزاری ہے زندگی ہم نے
وہ چاہتا ہے کہ طارقؔ نعیم تجھ کو بھیتمام عمر اسی کے اثر میں رکھا جائے
عجیب لوگ ہیں طارق نعیمؔ شہر کے بھییہ تیر ہجر دلوں میں نیام کرتے ہیں
وہی طارقؔ نعیم اب اس قفس کے باب کھولے گاکسی کی آنکھ سے جو اک اشارہ ہونے والا ہے
ایسی تقسیم کی صورت نکل آئی گھر میںدھوپ نے ہجر کی دیوار اٹھائی گھر میں
پوشیدہ کسی ذات میں پہلے بھی کہیں تھامیں ارض و سماوات میں پہلے بھی کہیں تھا
مری نگاہ کسی زاویے پہ ٹھہرے بھیمیں دیکھ سکتا ہوں حد نظر سے آگے بھی
یہ خیال تھا کبھی خواب میں تجھے دیکھتےکبھی زندگی کی کتاب میں تجھے دیکھتے
مجھے زندگی سے خراج ہی نہیں مل رہاابھی اس سے میرا مزاج ہی نہیں مل رہا
آج کس خواب کی تعبیر نظر آئی ہےاک چھنکتی ہوئی زنجیر نظر آئی ہے
جینا کیا ہے پچھلا قرض اتار رہا ہوںمیں تو اس کی باقی عمر گزار رہا ہوں
اب یہ ہنگامۂ دنیا نہیں دیکھا جاتاروز اپنا ہی تماشا نہیں دیکھا جاتا
قفس سے خود ہی پرندہ رہا کیا میں نےپھر اس کے بعد یہ سوچا کہ کیا کیا میں نے
ساری ترتیب زمانی مری دیکھی ہوئی ہےاس کی تشکیل پرانی مری دیکھی ہوئی ہے
اس رات کسی اور قلمرو میں کہیں تھاتم آئے تو میں اپنے بدن ہی میں نہیں تھا
تجھ کو اس طرح کہاں چھوڑ کے جانا تھا ہمیںوہ تو اک عہد تھا اور عہد نبھانا تھا ہمیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books