aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",iCtl"
پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلبعرض متاع عقل و دل و جاں کیے ہوئے
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
وہ عجب گھڑی تھی میں جس گھڑی لیا درس نسخۂ عشق کاکہ کتاب عقل کی طاق پر جوں دھری تھی تیوں ہی دھری رہی
یہ عقل و دل ہیں شرر شعلۂ محبت کےوہ خار و خس کے لیے ہے یہ نیستاں کے لیے
یہ درد کی تنہائیاں یہ دشت کا ویراں سفرہم لوگ تو اکتا گئے اپنی سنا آوارگی
ہے عجب کچھ معاملہ درپیشعقل کو آگہی سے خطرہ ہے
عقل و دل اپنی اپنی کہیں جب خمارؔعقل کی سنئے دل کا کہا کیجیے
بات تو دل شکن ہے پر یاروعقل سچی تھی عشق جھوٹا تھا
تج دیا تم نے در یار بھی اکتا کے فرازؔاب کہاں ڈھونڈھنے غم خوار تمہارے جائیں
میں اب ہر شخص سے اکتا چکا ہوںفقط کچھ دوست ہیں اور دوست بھی کیا
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیںفالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
عقل گو آستاں سے دور نہیںاس کی تقدیر میں حضور نہیں
دل پریشاں ہے کیا کیا جائےعقل حیراں ہے کیا کیا جائے
عشق نازک مزاج ہے بے حدعقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا
تشکیک ہے، نہ جنگ ہے مابین عقل و دلبس یہ یقین ہے کہ خدا ہے، یہ عشق ہے
پختہ ہوتی ہے اگر مصلحت اندیش ہو عقلعشق ہو مصلحت اندیش تو ہے خام ابھی
عقل یہ کہتی دنیا ملتی ہے بازار میںدل مگر یہ کہتا ہے کچھ اور بہتر دیکھیے
عقل کے شہر میں آیا ہے تو یوں گم ہے جنوںلب گویا کو بھی بے ساختہ پن یاد نہیں
انہیں کے فیض سے بازار عقل روشن ہےجو گاہ گاہ جنوں اختیار کرتے رہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books