aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تنفس"
یہاں جو ہے تنفس ہی میں گم ہےپرندے اڑ رہے ہیں شاخ جاں سے
رہیں گے ساتھ پھر بھی ہم محبت مر گئی کیا غمکہ مصنوعی تنفس پر گزارا ہو بھی سکتا ہے
ابھی تو وقت تنفس کے ساتھ چلتا ہےذرا ٹھہر کہ میں اس جسم سے رہا ہو جاؤں
گھڑی کی ٹک ٹک دلوں کی دھک دھک سے بات کرتی اگر تنفس مخل نہ ہوتاتو ایسی شدت کی گو مگو میں جو ہم کلامی کی خامشی ہے وہ شاعری ہے
اک قدم اور سہی شہر تنفس سے ادھراک سفر اور سہی کوچۂ جاں سے آگے
موت کہتے ہیں جسے ضبط کی تکمیل نہ ہوکہ تنفس پہ بھی فریاد کا دھوکا ہے مجھے
یہ کس کا تنفس پر اسراریہ کس کا تبسم فسوں گر
زندگی نام تنفس کا نہیں ہے جاناںشکوہ بیجا ہے کہ بن تیرے بھی میں زندہ ہوں
تنفس مشک افشاں ہے تکلم برق جنباں ہےتبسم ہے کہ گویا نور کی یلغار ہو جائے
کچھ اجرت ہستی بھی نہیں اپنے مطابقکچھ کار تنفس میں مشقت بھی بہت ہے
اپنا ہی زور تنفس نہ مٹا دے مجھ کوان دنوں زد پہ مری خیمۂ جاں ہے میرا
اک زہر ہے سماج کے اندر بھرا ہوااتنی سموگ ہے کہ تنفس الٹ گئے
قلب سے اٹھتی ہوئی شاخ تموج حکم دےکیا تنفس کے شرر سے باغ سارا پھونک دوں
کس کی نوید آمد و آمد ہے اے خداکیوں آگ سی لگی ہے تنفس کے تار میں
زندہ ہوں اب بھی گر ہے تنفس کا نام زیستسینے میں کوئی چیز جو زندہ تھی مر گئی
یہ کس نے زہر ملایا ہے جام ہستی میںاب ایسا تلخ تنفس کا ذائقہ کیوں ہے
لہو کو بھی تنفس ہی رواں رکھتا ہے خلیوں میںبہے صحرا میں بھی کشتی اگر زور دخانی ہو
چراغ تنفس بجھا چاہتا ہےخدا جانے اب کیا خدا چاہتا ہے
تمہارے ہی تنفس سے یہ صبحیں سانس لیتی ہیںتمہارے لمس سے روشن ہیں یہ شمس و قمر میں بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books