aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جنگجو"
تلوار کا سوال یہی جنگجو سے تھاکیوں آج تک میان میں رکھا گیا مجھے
جنگجو وہ ملاپ میں بھی رہےمجھ سے آنکھیں لڑائے بیٹھے ہیں
جنگجو معرکوں میں ہوئے سرخ روبستیاں بین کرتی ہیں تنہا بہت
مرے سینے سے تیرا تیر جب اے جنگجو نکلادہان زخم سے خوں ہو کے حرف آرزو نکلا
بے مروت بے وفا بے درد بے پروا خرامجنگجو قتال وضع و سرفراز و سر فگن
سنہری ہاتھ میں تازہ لہو کی فصل نہ دیکہ اپنے حق کے لیے جنگجو بھی ہونا تھا
کبھی قطع کی مری گفتگو کبھی کہہ دیا مجھے کیا ہے تویہ بتا تو او بت جنگجو کوئی یہ بھی طرز کلام ہے
ہم ایسے جنگجو اسیر عشق کیا ہوئےمحبتوں میں امن کے سفیر ہو گئے
خلاف ظلم غزل بھی ہے جنگجو میرییہی سبب کہ غزل ہے لہو لہو میری
آتا ہے تیغ ہاتھ میں وہ جنگجو لیےجاتا ہوں میں بھی سر کے تئیں روبرو لیے
سکھایا عشق نے مجھ کو کہ جنگجو کیا ہےیہ کیا ہے زخم کی شدت کہ پھر رفو کیا ہے
فتح کا اعلان مت کرنا اے ظالم تب تلکجب تلک اک جنگجو میدان میں موجود ہے
وہ شوخ جنگجو جو ہمارے گلے ملاماتم مخالفوں نے محبوں نے عید کی
نشانہ تیر نگہ کا بہ دل کروں عارفؔلڑائے آنکھ اگر مجھ سے جنگجو میرا
ظالم نہیں تو حرف محبت سے آشنامشق ستم سے شرم کر اے جنگجو قلم
بہر زینت دامن شمشیر میں او جنگجومیری گردن کا تجھے پٹھا لگانا چاہئے
رہیں گے راہ میں سنگ گراں نہ دیواریںعمل کے جذبہ کو تھوڑا سا جنگجو تو کرو
ابرو سے گو لڑا کبھی تیر نگاہ سےدل کو ہے میرے جنگ یہ اے جنگجو پسند
پھرتی ہے یوں نگاہیں اس شوخ جنگجو کیپامال کر کے جیسے کوئی سپاہ الٹے
کبھی بھی اپنی طبیعت نہ جنگجو کی تھیوہاں انا کی نہیں بات آبرو کی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books