aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ذمے_دار"
نہ ہے اس کو مجھ سے غفلت نہ وہ ذمے دار کم ہےپہ الگ ہے اس کی فطرت وہ وفا شعار کم ہے
وہی تقسیم کے ہیں ذمے دارہم پہ الزام جو لگاتے ہیں
دندناتے پھر رہے ہیں شر پسندکون آخر اس کا ذمے دار ہے
اب ایسے جرم بھی ہونے لگے ہیںنہیں ہے جن کا ذمے دار کوئی
ہمارا دل بھی رہا ذمے دار مان لیاتمہیں کیوں وقت لگا استعمال کرنے میں
آج مومن ہیں مائل پستیاس کے خود ذمے دار ہیں ہم لوگ
میں ذمے دار ہوں تیری اداس آنکھوں کامیں مانتا ہوں حفاظت نہیں ہوئی مجھ سے
ہماری آنکھوں کے حلقے ریاضتوں کے گواہہمی خرابیٔ قسمت کے ذمے دار ہوئے
میری بربادی کا ضامن دوسرا کوئی نہیںمیں کہ اپنے واہموں کا آپ ذمے دار تھا
شریک غم اسے کر تو لیا مگر سوچوکہ ذمے دار کے ذمے جواب کتنے ہیں
خوشی کا ساتھ ملا بھی تو دل پہ بار رہامیں آپ اپنی تباہی کا ذمے دار رہا
درختوں کو ہرا رکھنے کے ذمے دار تھے دونوںجو سچ پوچھو برابر کے ہیں مجرم باغباں اور ہم
نہیں ہے کوئی بھی دیوانگی کا ذمے دارخودی کا حال یہ خود ہی بنا کے بیٹھے ہیں
جو شہر سنگ میں شیشہ مزاج ہیں روحیؔوہ ذمے دار خود اپنی شکستگی کے ہیں
ہزار قسمت و ماحول ذمے دار سہیمری تباہی سے ان کا بھی ساز باز تو ہے
اپنی بربادی کا ذمے دار میں یا کوئی اورذہن میں ہر وقت میرے یہ گماں بڑھتا گیا
ہمی تو نسلوں کی تخریب کے ہیں ذمے داریہ کیا بگڑتی اگر رہتی لاڈ پیار سے دور
ہم اپنے سود و زیاں کے ہیں آپ ذمے دارہمارا سود ہمارا زیاں ہے اور ہم ہیں
تم بھی کھنچے کھنچے سے تھے ہم بھی بچے بچے رہےدونوں ہی ذمے دار ہیں شیشے میں بال کے لئے
نگاہ ناز سے لوٹے ہیں میرے قلب و جگراسیر زلف کیا اس کے ذمے دار ہو تم
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books