aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قد"
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیںخیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں
دیواروں کو چھوٹا کرنا مشکل ہےاپنے قد کو اونچا کر کے دیکھا جائے
جس کی گردن میں ہے پھندا وہی انسان بڑاسولیوں سے یہاں پیمائش قد ہوتی ہے
سمٹ کے رہ گئے آخر پہاڑ سے قد بھیزمیں سے ہر کوئی اونچا دکھائی دیتا ہے
قد سے بڑھ جائے جو سایہ تو برا لگتا ہےاپنا سورج وہ اٹھا لیتا ہے ہر شام کے بعد
قد میرا بڑھانے کا اسے کام ملا ہےجو اپنے ہی پیروں پہ کھڑا ہو نہیں سکتا
مجھ سے اونچا ترا قد ہے، حد ہےپھر بھی سینے میں حسد ہے؟ حد ہے
ہو فشار ضعف میں کیا ناتوانی کی نمودقد کے جھکنے کی بھی گنجائش مرے تن میں نہیں
طوبائے بہشتی ہے تمہارا قد رعناہم کیونکر کہیں سرو ارم کہہ نہیں سکتے
یارو مجھے مصلوب کرو تم کہ مرے بعدشاید کہ تمہارا قد و قامت نکل آئے
غالبؔ تری زمین میں لکھی تو ہے غزلتیرے قد سخن کے برابر نہیں ہوں میں
تین محلوں میں ان جیسی قد کاٹھی کا کوئی نہ تھااچھے خاصے اونچے پورے قد آور تھے بابو جی
تعریف ترے قد کی الف وار سریجنجا سرو گلستاں کوں خوش الحاں سوں کہوں گا
خانۂ تصویر میں آنے کو ہے تصویر یارآئنے میں قد آدم آفتاب آنے کو ہے
منظور تھی یہ شکل تجلی کو نور کیقسمت کھلی ترے قد و رخ سے ظہور کی
میں سر برہنہ رہا پھر بھی سر کشیدہ رہاکبھی کلاہ سے توقیر قد نہیں مانگی
سایہ کی طرح ساتھ پھریں سرو و صنوبرتو اس قد دل کش سے جو گلزار میں آوے
جب تک کہ نہ دیکھا تھا قد یار کا عالممیں معتقد فتنۂ محشر نہ ہوا تھا
فروغ صنعت قد آوری کا موسم ہےسبک ہوئے پہ بھی نکلا ہے قد و قامت کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books