aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ملالؔ"
زندگی پیاری ہے لوگوں کو اگر اتنی ملالؔکیوں مسیحاؤں کو زندہ نہیں رہنے دیتے
ملالؔ ایسے کئی لوگ ہوں گے رستے میںجو تم سے تیز یا آہستہ چل رہے ہوں گے
جو دیکھ لیتے ہیں چیزوں کے آر پار ملالؔکسی بھی چیز کو اتنا برا نہیں کہتے
فضا زمین کی تھی اتنی اجنبی کہ ملالؔستارہ وار کہیں راکھ ہو گیا ہوگا
سورج ہے روشنی کی کرن اس جگہ ملالؔوسعت میں کائنات اندھیرے کا جال ہے
چاندنی رات نے احساس دلایا ہے ملالؔآدمی کتنے سرابوں میں گھرا ہوتا ہے
خیال تک نہ رہے رائیگاں گزرنے کااگر ملالؔ ان آنکھوں کو مہرباں دیکھوں
آخری تجزیہ یہی ہے ملالؔآدمی دائروں میں رہتا ہے
کیا عجب راز ہے ہوتا ہے وہ خاموش ملالؔجس پہ ہونے کا کوئی راز عیاں ہوتا ہے
ہونے کی انتہا ہے وہی آج تک ملالؔجو ابتدا میں ہو گیا اس خاکدان میں
ایک دم ہو روشنی تو کیا نظر آئے ملالؔکیا سمجھ پاؤں جو سب کچھ ناگہاں معلوم ہو
کس کو ابن السبیل کہتے ملالؔنئے رستوں کا کون بیٹا تھا
یوں تو مجھے بھی شکوہ ہے ان سے مگر ملالؔحالات اس طرح کے ہیں لوگوں سے بھی ہو کیا
نہ سانس لے سکا گہرائیوں میں جب وہ ملالؔتو اس کو اپنے جزیرے سے ہمکنار کیا
سوئے ہوئے کریں گے ملالؔ اس کا تجزیہاس خواب گاہ میں کوئی بیدار ہو گیا
عجیب طرح کا رشتہ ہے پانیوں سے ملالؔجدا جدا سہی سب ایک ہی بھنور میں ہیں
ایک لمحے میں زمانہ ہوا تخلیق ملالؔوہی لمحہ ہے یہاں اور زمانہ ہے وہی
جب کہ ثابت ہو چکا نقصان ہونے کا ملالؔفائدہ کیا سوچنے سے کیوں ہوا کیسے ہوا
اہل دربار سے بیزار تھا اک تو ہی ملالؔاب ترا سر بھی وہاں سنتے ہیں خم ہے غم ہے
اس کے مرنے سے تھوڑی نا قدر حسن گھٹے گیبعد ملالؔ کے اور سنورنا دل چھوٹا مت کرنا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books