aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जहान-ए-आलम"
جو حسن منظر ہے کینوس پر وہ رنگریزی نہیں برش کی تو اور کیا ہےاب اس سے آگے کوئی نظر جس جہان معنی کو ڈھونڈھتی ہے وہ شاعری ہے
کچھ دخل اختیار کو ہو بود و ہست میںسر کر لوں یہ جہان الم ایک جست میں
کچھ اور مسائل سے الجھے گا ابھی عالمؔہر صاحب عالم پہ چھائی ابھی مستی ہے
وقت کے سارے چکر ہیں یہ عالمؔ جی ورنہیہاں کسی کو کوئی نظر انداز نہیں کرتا
اسی کی ذات پہ کرتا ہے رشک یہ عالمؔجو چھوڑ کر کوئی دل کش نشاں گزرتا ہے
دل لگانا کہاں تھا یہ عالمؔخون دل اس طرح بہانا تھا
یہ متاع رنج و غم اور شب ہجر کا یہ عالمؔتھا کہاں مرا مقدر تری بے رخی سے پہلے
جہاں تک ہو سکے عالم کسی سے قرض مت لینامیاں یہ قرض داری خیروبرکت چھین لیتی ہے
میں سفیران محبت کی صدا ہوں عالمؔمر بھی جاؤں تو زمانے کو سنائی دوں گا
رستوں کے پیچ و خم نے کہیں اور لا دیاجانا ہمیں جہاں تھا یہ منزل نہیں ہے وہ
یہ کھیل صرف تمہیں کھیلتے نہیں عالمؔسبھی خلا میں لکیریں بناتے رہتے ہیں
چشمے کی طرح عالمؔ اشعار پھوٹتے ہیںکوہ گراں کی صورت میں بھی ابل رہا ہوں
کیا بری شے ہے یہ شہرت کی ہوس بھی عالمؔاچھے اچھوں کو بھی اچھا نہیں رہنے دیتی
دل ساگر افکار میں ڈوبا ہو تو عالمؔکانوں کو مزہ نغمہ سرائی نہیں دیتی
ہر کسی سے نہیں رکھتا ہوں میں رشتہ عالمؔہر کسی سے یہ طبیعت بھی نہیں ملتی ہے
یہ دیکھتے ہیں کہ کل رنگ صبح کیا ہوگاکہ آفتاب کا عالمؔ ہے انتظار ابھی
عہد حاضر میں وفاؤں کا نتیجہ کیا ہےتم جو عالمؔ سے ملو گے تو سمجھ جاؤ گے
ظلمت شب میں میں تنہا ہی لڑوں گا عالمؔان چراغوں نے اگر آنکھ دکھائی مجھ کو
زرد زرد چہرے ہیں خوف مرگ سے عالمؔاب تو کوئی بھی صورت چاند سی نہیں ملتی
مصلحت سے نہیں خالی یہ زمانہ عالمؔبے غرض کوئی کسی کو یہاں کیا دیتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books