aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तलाशी"
اوروں کے خیالات کی لیتے ہیں تلاشیاور اپنے گریبان میں جھانکا نہیں جاتا
آپ ان ہاتھوں کی چاہیں تو تلاشی لے لیںمیرے ہاتھوں میں لکیروں کے سوا کچھ بھی نہیں
نے بت کدہ ہے منزل مقصود نہ کعبہجو کوئی تلاشی ہو ترا آہ کدھر جائے
اتنی عجلت میں تلاشی نہیں لی جا سکتیسانپ کو حکم کرو رات کی رانی نکلے
ہماری جیبیں کاٹی جا چکی ہیںتلاشی کیوں ہماری ہو رہی ہے
مرے ہوؤں کی تلاشی میں ہو بھی سکتا ہےکسی کی جیب سے اس کا پتہ نکل آئے
میں تو ہر ہر خم گیسو کی تلاشی لوں گاکہ مرا دل ہے ترے گیسوئے خم دار کے پاس
اب مری ذات کی لے کر بھی تلاشی کیا ہےمیں ادھر ہوں ہی نہیں آپ جدھر دیکھتے ہیں
یوں تلاشی جو چاہے لکھ جاوےلیک مشکل ہے بول چال کا شعر
لاکھ لیتے رہو ہاتھوں کی تلاشی میرےجو بھی اندر ہے مرے ذہن کے اندر ہوگا
عیش و راحت کے تلاشی ہیں یہ سارے بے دردایک ہم کو ہے یہی فکر کہ آزار کہاں
لی شب بھر تلاشی حضور جگر کیحوالے سے ان کے کئی راز نکلے
بلبل کا اڑایا دل ناحق یہ خام خیالی پھولوں کیلیتی ہے تلاشی باد صبا اب ڈالی ڈالی پھولوں کی
خوب آتا ہے اسے دل کی تلاشی لیناوہ مجھے راز محبت نہ چھپانے دے گا
راکھ سورج ہی کی نکلتی ہےجب کسی رات کی تلاشی لیں
پس مردن تلاشی لی فرشتوں نے تو کیا نکلاچھپا اک گوشۂ دل میں خیال دل ربا نکلا
جب بھی دل کی تلاشی لیتی ہوںتیری خواہش چھپی نکلتی ہے
پھر اس کے بعد ہوا یوں کہ تم کہیں نہ ملےجہاں جہاں بھی تلاشی ہے زندگی ہم نے
سوکھے ہوئے تالاب کی کیا جیب تلاشیصدیوں کا وہ پھینکا ہوا پتھر نہ ملے گا
ایک دن تو خود تلاشی حد سے باہر ہو گئییوں لگا آئینہ کے بھی پار جا سکتا ہوں میں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books