aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तूर-ए-कलीम"
درس عرفاں کے لیے ہر ذرہ ہے طور کلیمدیکھنے والے مگر پہلے نظر پیدا کریں
کشید کرتے ہیں عرفان اپنے ہجر سے طورؔیہ خطہ چھوڑ کے سارا جہاں وصال کا ہے
کریں جو غور یہی ہے نظام قدرت طورؔیہ رات ختم ہوئی تھی کہ دن نکل آیا
بہت کہا تھا زمیں سے رشتہ نہ طورؔ ٹوٹےبہت کہا تھا فلک کو زیر اثر نہ کرنا
جو دیکھو غور سے کچھ کم نہیں ہے یہ بھی طورؔاک اضطرار سکون ہوا میں رکھا ہے
گوہر آب دار ہو کے بھی طورؔخود کو مٹی میں رولتا ہوں میں
یہ اسرار کھلا بھی تو جاں دینے پرطورؔ نہاں تھا میں بھی کہیں اس کے دل میں
جب بھی طورؔ اسے ڈھونڈنے کو گہرے بنوں میں جاتا ہوںاک آواز یہ کہتی ہے مجھ سے مورکھ گھر کو واپس جا
بند کیوں اشک نہ ہوں طبع رواں سے اے طورؔوہ بھی تو صورت افلاک نہیں کھلتا کچھ
کب سے ہلا رہا ہوں زنجیر در شبتو ہی لے کر ہاتھوں میں دیا باہر آ
طورؔ وہی حصار ہے غم ارزانی کاباہر کی سمت نقش ہے جو اک پتھر پیاس
بس اب یہ ہوگا کہ تم پر ہی آنچ آئے گی طورؔبھڑک اٹھا ہے وہ دل کا شمارہ دیکھتے ہی
زیست کو میں اک آب رواں کہتا ہوں طورؔکیا تم کو یہ مفہوم سمجھ میں آیا
ہوا ہو یا کہ نہ ہو طورؔ میں چراغ عشقہوں چاہتا جہاں رکھنا وہیں پہ رکھتا ہوں
جب حاصل لا حاصل دونوں ایک سے تھےپھر خود کو نہ اسیر من و تو رکھنا تھا
ہو اس سے وصل کے طالب بھری سبھا میں طورؔکہاں یہ ہوش و حواس آپ نے روانہ کئے
ایک یہ دن ہیں فلک آثار ہے طورؔ اب زمیںایک وہ دن تھے کہ یہ شمس و قمر آباد تھے
طورؔ وہ چاہے تو سرسبز مجھے بھی کر دےمعجزہ دست ہنر ور میں بہت ہوتا ہے
ہے تیرے شعروں میں کچھ ایسی خوش گمانی طورؔبیان حسن ہے حسن بیاں عجیب سا کچھ
دیکھا کسی کو ہنستے ہوئے طورؔ جب کبھیمانوس سا یہ درد کا منظر لگا مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books