aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नुकीले"
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
بات سے بات نکلنے کے وسیلے نہ رہےلب رسیلے نہ رہے نین نشیلے نہ رہے
ایک چشمک دو صد سنان مژہاس نکیلے کا بانکپن دیکھا
تمام رات مرے غم کا زہر چوسا ہےاسی لیے تری یادوں کے ہونٹ نیلے ہیں
دامن کو بچا بھی لیں شاید صحرا کے نکیلے کانٹوں سےگلشن کے مگر گل ہائے شرر اندام سے بچنا مشکل ہے
باغباں کی بے رخی سے نیلے پیلے ہو گئےخار کی مانند اب گل بھی نکیلے ہو گئے
جسم پھولوں کے گٹھیلے ہو گئےنرم لہجے بھی نکیلے ہو گئے
ہر اک شجر پہ پرندے سمٹ کے بیٹھے ہیںہوائے سرد کے جھونکے بہت نکیلے ہیں
ساتھ رہ جائیں گے یادوں کے نکیلے کانٹےموسم وصل تو لمحوں میں گزر جائے گا
چیخ نکلی نہ کوئی آہ و فغاں کی میں نےیوں تو سینے میں کئی تیر نکیلے اترے
پھول چن کر لے گیا سب کوئی اپنا مہرباںباغ میں امید کے کانٹے نکیلے رہ گئے
ایک میری جاں میں اور اک لہر صحراؤں میں تھیکچھ نکیلے سنگ تھے کچھ ریت دریاؤں میں تھی
چمک رہے ہیں مایوسی کے تیز نکیلے دانتدل کے چوراہے پر زخمی امیدیں مبہوت
قدم قدم پر فریب پگ پگ نکیلے کانٹےچمن تک آنے کی اب وہ آسانیاں کہاں ہیں
ہم نے جو آسانیوں کے گل چنےخار سے بڑھ کر نکیلے ہو گئے
نکیلے خار تھے شیشے تھے سنگ ریزے تھےرہ حیات سے بے داغ میں گزر نہ سکا
جتنے بھی سورج کے نیزے تھے نکیلے ہو گئےزندگی کی شاخ کے سب پھول پیلے ہو گئے
بے رخی نے باغباں کی کر دیا گلشن تباہپھول تک شاخوں پہ مرجھا کر نکیلے ہو گئے
انگلیوں میں کیوں جلن ہونے لگیپھول بھی شاید نکیلے ہو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books