aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रंग-ओ-बू"
رنگ و بو کچھ بھی نہیں ہے رنگ و بو کے درمیاںکھیل ہے سارا فقط میرے لہو کے درمیاں
بہت دشوار ہے تسکین ذوق رنگ و بو کرناجو چن سکتے ہو کانٹے تو گلوں کی آرزو کرنا
ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گےہر طرف ہو رہی ہے یہی گفتگو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
نمود رنگ و بو نے مار ڈالااسی کی آرزو نے مار ڈالا
تھی جو دنیائے رنگ و بو تجھ سےاب لگے ہے لہو لہو تجھ سے
چمن میں اختلاط رنگ و بو سے بات بنتی ہےہم ہی ہم ہیں تو کیا ہم ہیں تم ہی تم ہو تو کیا تم ہو
حجاب رنگ و بو ہے اور میں ہوںیہ دھوکا تھا کہ تو ہے اور میں ہوں
یہ جہان رنگ و بو اپنی جگہاور تجھ سے گفتگو اپنی جگہ
وہ مسکرائیں اسیران رنگ و بو کے لئےشعور چاہئے پھولوں کو آرزو کے لئے
جہان رنگ و بو کتنا حسیں ہےیہ گلشن رشک فردوس بریں ہے
جہان رنگ و بو میں کیا نہیں ہےمگر کوئی کہیں تجھ سا نہیں ہے
پہن کے پیرہن رنگ و بو نکلتا ہےکس اہتمام سے وہ خوبرو نکلتا ہے
نہ بھول کر بھی تمنائے رنگ و بو کرتےچمن کے پھول اگر تیری آرزو کرتے
آغوش رنگ و بو کے فسانے میں کچھ نہیںحسرت نکل گئی تو زمانے میں کچھ نہیں
نہ رہا ذوق رنگ و بو مجھ کواب نہ چھیڑ اے بہار تو مجھ کو
دنیائے رنگ و بو سے کنارہ نہیں کیااچھا کیا جو ہم نے دکھاوا نہیں کیا
پہلے کیا گیا مجھے یکتائے رنگ و بوپھر رنج کی تہوں میں اتارا گیا مجھے
مسلسل اک جہان رنگ و بو ہےجدھر دیکھا ادھر بس تو ہی تو ہے
بزم رنگ و بو کا ہوں میں راز داں تنہاہے مری زمیں تنہا اور آسماں تنہا
محال تھا کہ یہ طوفان رنگ و بو آئےاگر بہار ترا پیرہن نہ چھو آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books