aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हमला"
حملہ ہے چار سو در و دیوار شہر کاسب جنگلوں کو شہر کے اندر سمیٹ لو
یہ شیر ہے چھپ کر کبھی حملہ نہیں کرتامیدانی علاقوں میں مچانیں نہیں ہوتیں
یا عقل کی روباہی یا عشق یداللہییا حیلۂ افرنگی یا حملۂ ترکانہ
جانچتا ہوں وسعت دل حملۂ غم کے لیےامتحاں ہے رنج و حرماں کی فراوانی مجھے
حملہ اپنے پہ بھی اک بعد ہزیمت ہے ضروررہ گئی ہے یہی اک فتح و ظفر کی صورت
اگر کسی مصلحت میں پیچھے ہٹا ہوں تیمورؔتو مت سمجھنا کہ اب میں حملہ نہیں کروں گا
حملہ آور کوئی عقب سے ہےیہ تعاقب میں کون کب سے ہے
لکیر نور کی جو آسمان دل پہ بنی ہےاندھیری رات کا حملہ ہوا تو ڈھال ہوئی ہے
ریا کاریوں سے مسلح یہ لشکر مجھے مار دیں گےمیں بچ بھی گیا تو نئے حملہ آور مجھے مار دیں گے
ناموس مجھے صافی طینت کی ہے ورنہرستم نے مری تیغ کا حملہ نہ سنبھالا
حملہ آور ہوا خدا خود بھیاس نحیف و نزار دنیا پر
سپاہ عقل و خرد مجھ پہ حملہ آور تھیمگر میں عشق کے مضبوط تر حصار میں تھا
سب حفاظت کر رہیں ہیں مستقل دیوار کیجب کہ حملہ ہو رہا ہے مستقل بنیاد پر
مغرب کی تہذیب کا حملہ اب کے اتنا کاری ہےجینس کو سستا کر کے اس نے شلواروں کو مار دیا
ذرا غالب سے جھک جھک ہو گئی تھیطرف داروں کا حملہ ہو گیا ہے
مغربی تہذیب کا حملہ ہوا کچھ اس طرحسر سے ٹوپی اور پھر چہرے سے داڑھی لے گیا
مصروفیت کا مجھ پہ یوں حملہ ہوا کہ ابخود اپنے آپ کو بھی میسر نہیں ہوں میں
پیڑوں کے گھنے مہیب سائےیہ کون ہے مجھ پہ حملہ آور
خاموشی جب حملہ آور ہونا چاہےچوراہے پر شور مچایا جا سکتا ہے
ہاتھ میں مشعل لیے ہر سمت پہرے پر رہورات کی چادر لپیٹے حملہ آور آئے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books