aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "charm-e-aahuu"
ہنر افشانی خامہ کو دعا دو کہ فضاؔلفظ کو سہل ہوا نافۂ آہو لکھنا
جی نہ بہلے رم آہو سے تو پھرطائر سدرہ نشیں سے ملئے
ایسے بھی کہاں ملیں گے دل جواعجاز برنگ چشم آہو
دام بردار کوئی دشت وفا سے گزراصورت خواب ہوا حسن خرام آہو
جب تک نہ کھلیں مجھ سے ترے حسن کے عقدےہرگز ہوس نافۂ آہو نہ کروں میں
کہاں وہ زلف کہاں خون نافۂ آہوجو مشک سمجھے ہیں وہ لوگ ہیں خطا کی طرف
زندگی آج ہے یادوں کے تعاقب میں رواںریت کے ٹیلوں پہ گرد رم آہو کی طرح
یہ تحیر ہے کہ نظارہ کہ افسون جمالسامنے پیکر آہو رم آہو دل پر
کیا تھا اس کے نام کی لو کو روشن جبدلوں میں عکس خرام آہو رکھنا تھا
شوخیٔ چشم کا تو کس کی ہے دیوانہ انیسؔآنکھیں ملتا ہے جو یوں نقش کف آہو سے
گل کی خوشبو کی طرح آنکھ کے آنسو کی طرحدل پریشان ہے گرد رم آہو کی طرح
اسدؔ ہم وہ جنوں جولاں گداۓ بے سر و پا ہیںکہ ہے سر پنجۂ مژگان آہو پشت خار اپنا
دیکھتے ہو ہماری زود حسیچشم آہو نے دل شکار کیا
کھلی آنکھوں میں خوابوں کا جزیرہ ہے خرام عکس آہو ہےشب وعدہ ہے گیسوئے ہوائے یخ پریشاں ہیں کہ خوشبو ہے
ہم تصور میں ان کے ابھرنے لگےچشم آہو میں منظر سنورنے لگے
دشت کرنے لگا ہے مجھ میں رمخواب دیکھا تھا چشم آہو کا
پہلے خوش گفتار لہجہ پھر ستم پر یہ ستمچشم آہو سے حسیں موضوع ہے تقریر کا
چشم آہو سے نہ نرگس سے ہے تشبیہ درستہیں مثال آپ ہی وہ اپنی نرالی آنکھیں
رات دشت وفا میں خوب چلےچشم آہو شکار کے قصے
پہلے دیوانگی کی حد ہی نہیں کھینچتی تھیسامنے اب رم آہو کے نشاں رکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books