aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faateh-e-lakhknau"
یگانہؔ وہی فاتح لکھنؤ ہیںدل سنگ و آہن میں گھر کرنے والے
گو اور بھی غم شامل غم ہو کے رہیں گےہم فاتح ہر رنج و الم ہو کے رہیں گے
دوسرا پاؤں اٹھانے کی ضرورت نہ پڑےاور میں فاتح ناہید و ثریا ہو جاؤں
جیسے مفتوح نہ ہو فاتح صد عالم ہودل نے یوں ڈال دئے عشق میں ہتھیار کہ بس
سرور فاتح منزل کے دیکھنے والوغرور عظمت منزل پہ کیا گزرتی ہے
محبت فاتح عالم ہے لیکنمحبت میں وہی جیتے جو ہارے
سنا ہے فاتح عالم تھی لیکنمحبت ہاتھ باندھے اب کھڑی ہے
یہ مرتبہ کوشش سے میسر نہیں ہوتاہر فاتح ایام سکندر نہیں ہوتا
ہم سے کچھ بھی نہیں ہے نا ممکنفاتح ممکنات ہیں ہم لوگ
یہ الگ بات کہ میں فاتح اعظم ٹھہراورنہ ہوتی رہی ہر گام ہزیمت میری
آپ آرائش گیسو میں لگے ہیں ناحقفاتح دل تو محبت کی نظر ہوتی ہے
یہ فاتح اقلیم تو ہو سکتی ہے لیکندل جیت نہ پائی کبھی شمشیر کسی کی
فاتح ہی نہیں فاتح اعظم اسے کہیےجس شخص کو بھولے سے بھی غصہ نہیں آتا
لے کام محبت سے کہ یہ فاتح کل ہےبے معرکہ تسخیر عدو کون کرے گا
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہجو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
یہ دوڑ بھی عجیب سی ہے فیصلہ عجیب ترکی فاتح حیات وہ جو گر کے پھر سنبھل گیا
بنے وہ فاتح کونین خوش ہو تو جس سےزیادہ گنج کواکب سے ہو شمار میں لوٹ
فاتح شب کی ہوس میں روشنی پہ مر مٹےخودکشی کی آڑ میں بے خوف پروانے رہے
اسی کو فاتح منزل کا مل گیا اعزازجو سنگ میل کی صورت کبھی چلا بھی نہیں
وہی ہے فاتح اعظم جہان دل کا سحرؔبساط شوق پہ بازی جو دل کی ہار چلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books