aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fanaa-e-ishq"
بے وفا بے مروت ہے ان کی نظر یہ بدل جائیں گے زندگی لوٹ کرحسن والوں سے دل کو لگایا اگر اے فناؔ دیکھو بے موت مر جاؤ گے
اے فناؔ شکر ہے آج بعد فنا اس نے رکھ لی مرے پیار کی آبرواپنے ہاتھوں سے اس نے مری قبر پہ چادر گل چڑھائی مزا آ گیا
شراب عشق کا میکش رہا سدا مدہوشتیری نگاہ کی مستی چڑھی خمار کے بعد
جذبۂ عشق میں تکمیل عبادت کے لئےمیں نے سر یار کے قدموں میں جھکا رکھا ہے
جذبۂ عشق میرا سلامت رہے موت آئے گی خود لے کے جام بقااے فناؔ ان کی الفت میں ہو کے فناؔ ہر قدم پر نئی زندگی پاؤں گا
دو اشک جانے کس لیے پلکوں پہ آ کر ٹک گئےالطاف کی بارش تری اکرام کا دریا ترا
بتا رہی ہے فناؔ شان بے نیازانہادائے عشق بھی کچھ حسن کج کلاہ میں ہے
زاہد عشق سے جدا مذہب عشق ہے مراجھکنا در نقیب پر میرے لئے ہے بہتری
میری نماز عشق کو شیخ سمجھ سکے گا کیااس نے در حبیب پہ سجدہ کبھی کیا نہیں
کافر عشق کو کیا سے کیا کر دیابت نے حق آشنا آشنا کر دیا
مسیحا وہ نہ ہوں تو درد الفت کم نہیں ہوتایہ زخم عشق ہے اس زخم کا مرہم نہیں ہوتا
اہل جنوں کا اس لئے مشرب جدا رہاواقف نیاز عشق سے شیخ حرم نہیں
تیرا کرم رہا جو رہ عشق میں صنماک روز آ ملیں گے ترے کارواں سے ہم
مے خانہ سلامت ہے اگر تیری نظر کالبریز مئے عشق سے ہر جام رہے گا
اے فناؔ دل سنبھال کر رکھنابت نگاہوں سے وار کرتے ہیں
جذبۂ عشق میں جنت کی تمنا کیسییہ بلندی تو مری گرد سفر ہوتی ہے
مجھ کو تنہا دیکھنے والے نہ سمجھیں راز عشقمیری تنہائی کے لمحے یار کے آغوش ہیں
یہ عشق کی معراج ہے یا ان کا کرم ہےہر وقت مرے سامنے تصویر صنم ہے
ترے حسن پہ فدا ہوں ترے عشق میں فناؔ ہوںمجھے تیری آرزو ہے مری خلوتوں میں آ جا
تم فناؔ کی لحد پہ بعد فناآ کے دو پھول بھی چڑھا نہ سکے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books