aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gazanfar"
سجا کے ذہن میں کتنے ہی خواب سوئے تھےکھلی جو آنکھ تو خود سے لپٹ کے روئے تھے
بہت ضروری تھا خود سے ملنا مگر غضنفرؔیہ کار دنیا کے تانے بانے میں رہ گیا ہے
رفتہ رفتہ آنکھوں کو حیرانی دے کر جائے گاخوابوں کا یہ شوق ہمیں ویرانی دے کر جائے گا
یقین جانیے اس میں کوئی کرامت ہےجو اس دھوئیں میں مری سانس بھی سلامت ہے
یہ تمنا نہیں کہ مر جائیںزندہ رہنے مگر کدھر جائیں
عجیب شخص ہے پہلے مجھے ہنساتا ہےپھر اس کے بعد بہت دیر تک رلاتا ہے
سن کے ہم محو چمن اس کو غضنفرؔ آئےدل پر داغ سے گل زار بغل میں لے کر
کئی ایسے بھی رستے میں ہمارے موڑ آتے ہیںکہ گھر آتے ہوئے اپنے کو اکثر چھوڑ آتے ہیں
کبھی تو موند لیں آنکھیں کبھی نظر کھولیںکسی طرح سے کوئی روشنی کا در کھولیں
درد کی کون سی منزل سے گزرتے ہوں گےخواب کے پاؤں زمینوں پہ اترتے ہوں گے
اپنی نظر میں بھی تو وہ اپنا نہیں رہاچہرے پہ آدمی کے ہے چہرہ چڑھا ہوا
تاریکی میں نور کا منظر سورج میں شب دیکھو گےجس دن تم آنکھیں کھولو گے دنیا کو جب دیکھو گے
کسی کے نرم تخاطب پہ یوں لگا مجھ کوکہ جیسے سارے مسائل کا حل ملا مجھ کو
اب موت مجھے مار کے کیا دے گی غضنفرؔآنکھوں کو تو یہ عالم حیرت بھی بہت ہے
سامان عیش سارا ہمیں یوں تو دے گیالیکن ہمارے منہ سے زباں کاٹ لے گیا
تیز ہوتی جا رہی ہے کس لیے دھڑکن مریہو رہی ہے رفتہ رفتہ آنکھ بھی روشن مری
خلا کے دشت سے اب رشتہ اپنا قطع کروںسفر طویل ہے بہتر ہے گھر کو لوٹ چلوں
غضنفرؔ اس سے تو کر لیجو عرض حال اپناابھی نہ بول کہ غصہ میں ہے وہ تاؤ پہ ہے
قسمت میں تو ہجر ہے غضنفرؔاب وہ ہے تو آپ میں نہیں ہم
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books