aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "libaas-e-ma.aanii"
آپ کے سجدے میں روح سجدہ اے مانیؔ کہاںکاش یہ احساس ہوتا خم ہے پیشانی کہاں
جزا ہے غم کی تو مل جائے آج اے مانیؔکہ سو غموں کا ہے غم کل کا انتظار مجھے
سوز مانیؔ کا زمانہ میں ہے کس کو احساسآج پھر درد مرے پہلو میں بیکار اٹھا
لب پہ عیش عہد ماضی کا ہے افسانا ہنوزجا چکی ہے فصل گل اور میں ہوں دیوانا ہنوز
مانیؔ یہ سوزن نفس و رشتۂ وفالب ہائے شکوہ سنج سیے جا رہا ہوں میں
سانس گنتا ہوں تمنا میں کہ دیکھوں مانیؔغم دل کا ادب آموز فنا ہو جانا
مانگ مانیؔ جزائے محرومیحشر ہے سب نے داد پائی ہے
اہل دل سے یہ جہاں خالی بھی رہتا ہے کہیںعرفیؔ و غالبؔ نہیں فانیؔ نہیں مانیؔ تو ہے
تری امید وصل حور ہے اک زہد پر مبنیمگر واعظ مجھے ہر شیوۂ رندانہ آتا ہے
یہ متاع زیست بھی ہوتی ہے مانیؔ نذر موتاک نظر آنکھوں میں ہے اور ایک حسرت دل میں ہے
اب کہاں لذت احساس ترقی مانیؔیاس میں جذر و مد درد تمنا بھی نہیں
قصۂ دل لکھ چکے مانیؔ بس ابخوں کے آنسو زیب عنواں کیجیئے
کیا خبر کیا ہے یہ ہنگامۂ ہستی مانیؔہم کو اتنا تو ہے معلوم کہ ہم کچھ بھی نہیں
عازم بارگہہ دوست تھا مانیؔ لیکنکیا پہنچتا کہ ہے سر بر در اصنام ابھی
ہر طرف شور ہے مانیؔ چمن آرائی ہےتو بھی پھر درس فغاں دے کہ بہار آئی ہے
یہ کون مانے کہ نا آشنائے راز ہے تومگر یہی کہ خداوند بے نیاز ہے تو
مری ہر سانس گویا ایک گام سعی ہے مانیؔیہ میں جیتا نہیں مصروف ہوں قطع منازل میں
سرد سی عقل کے ہم راہ رواں ہیں مانیؔتابش عشق میسر میسر ہی نہیں آئی ہے
قابل رشک ہے اے دوست حیات مانیؔتیری یادوں کا شبینہ کبھی افکار کی رات
غم دوام محبت ہے تشنۂ معنیفنا کے بعد اگر منزل حیات نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books