aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muddat-baad"
اتنی مدت بعد ملے ہوکن سوچوں میں گم پھرتے ہو
اتنی مدت بعد ملے ہو کچھ تو دل کا حال کہوکیسے بیتے ہم بن پیارے اتنے ماہ و سال کہو
آج مدت بعد اچانک ہم سے وہ ٹکرا گیاکاش تم اس وقت اس ظالم کا چہرہ دیکھتے
ساتھ رہ کر بھی رہے ہم اجنبیایک مدت بعد یہ ہم پر کھلا
دکھائی دی ہے جھلک اس کی ایک مدت بعدیہ خواب میرے لئے خواب سے زیادہ ہے
جان میں جان آئی مدت بعدجب نظر آئی آشنا صورت
فریادوں نے اور بڑھا دی مدت بد عنوانی کیبازو پھیلانے سے شاید بندھن ٹوٹیں جال کھلے
ڈھب چڑھے ہو مرے تم آج ہی تو مدت بعدجائیں گے آپ کہاں اور کدھر دیکھیں تو
ذکر پھر اپنا وہاں مدت بعدکسی عنوان دگر سے نکلا
چھاچھ بلونے والی مدت بعد ہنسیدیواروں پر چسپاں اپلے پھول ہوئے
ہوائے تازہ کا جھونکا چلا آیا کہاں سےکہ مدت بعد سی پانی میں ہلچل ہو رہی ہے
ایک مدت بعد آئے آج وہ محفل میں جبزندگی تھی سامنے پھر کیسے کرتے خودکشی
نمی وہ آنکھ میں روشن ہوئی ہے مدت بعدنمی کہ جس کا ازل سے ہے انتظار کیا
مدت بعد کسی نے ہم کو دستک دیمدت بعد لبوں پر تیرا نام آیا
مدت بعد سمجھ آیا کہ دھندلایا کیوں اک منظرہر روشن سورج کو آخر اک دن تو ہے ڈھل جانا
مدّت بعد کہیں سناٹا بولا ہےیہ آہٹ کتنی جانی پہچانی ہے
کتابوں سے یقیناً جی حیا اب بھر گیا ہوگاوہ مدت باد لوٹا ہے مرا در کھٹکھٹانے کو
یہ مدت بعد کیسی ہچکیاں ہیںصباؔ کی یاد ان کو آ گئی کیا
مدت بعد نگاہ ملی دو اکتارے جھنکار اٹھےدو سناٹے چپ چپ پوچھیں اب تو مرا کیا لگتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books