aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naqsh-e-paa"
دل میں ہے کیا جانئے کس کا خیال نقش پالگ گئیں آنکھیں زمیں سے جو مثال نقش پا
زمیں تھی سخت مجھے کوئی نقش پا نہ ملاتری گلی سے جو نکلا تو راستہ نہ ملا
نئی منزلوں کو پا لو مرے نقش پا پہ چل کےمیں بنا چکی ہوں لوگو وہ جو راستے ہیں کل کے
ابھی تک نقش پا ہیں رہ گزر میںکئی صدیاں گزاری ہیں سفر میں
اسی نے آدم کے نقش پا کو ازل کیا تھا بھرم رکھا تھازمیں پہ جلوہ فگن نہ ہو کر بھی جس نے پہلا قدم رکھا تھا
جلنے لگے خلا میں ہواؤں کے نقش پاسورج کا ہاتھ شام کی گردن پہ جا پڑا
گلی میں حسن کی جو نقش پا چمکتا ہےہمارے عشق ہی کا مرتبہ چمکتا ہے
یہ سمجھ کے چلتی ہوں تیرا نقش پا ہوگامیں جہاں سے گزروں گی تیرا سامنا ہوگا
حیرت سے دیکھتا ہے مرا نقش پا مجھےیاران تیز گام یہ کیا ہو گیا مجھے
ہیں سو طرح کے رنگ ہر اک نقش پا میں دیکھانساں کا حسن آئنۂ ارتقا میں دیکھ
نقش پا اس کا زیر زمیں رہ گیامیں فلک تک بچھاتا جبیں رہ گیا
جب دل کی رہ گزر پہ ترا نقش پا نہ تھاجینے کی آرزو تھی مگر حوصلہ نہ تھا
ہر نقش پا کو منزل جاں ماننا پڑامدت کے بعد جب بھی ترا سامنا پڑا
آنکھوں کو نقش پا ترا دل کو غبار کر دیاہم نے وداع یار کو اپنا حصار کر دیا
دسترس چھن جائے گی اور نقش پا کھو جائیں گےہم وہاں پر بیٹھے بیٹھے ریت کے ہو جائیں گے
وہ نقش پا ہیں کوئی دوسرا چلے تو گرےترے قدم پہ ترا آشنا چلے تو گرے
ہم نقش پا تھے راہ گزر ہی میں رہ گئےنکلے سفر پہ اور سفر ہی میں رہ گئے
یہ کس کے نقش پا سے ایسا سلسلہ چراغ تھاکہ مجھ کو یوں لگا کہ سارا راستہ چراغ تھا
ہر اک روش پہ ترا نقش پا نظر آئےچلوں میں کیسے نہ جب راستہ نظر آئے
نہ فرش خاک پہ ٹھہریں گے نقش پا کی طرحرواں دواں ہیں فضاؤں میں ہم ہوا کی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books