aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rah-rav-e-manzil-e-maqtal"
رہ رو منزل مقتل ہوں مرے ساتھ صباؔجو بھی آئے وہ کفن اوڑھ کے راہی آئے
ہم راہ رو منزل دشوار رہے ہیںہر طرح مصیبت میں گرفتار رہے ہیں
رہرو راہ محبت کون سی منزل میں ہےدل ہے بے زار محبت اور محبت دل میں ہے
یہ سمجھ لو ناشناس رہ منزل وفا ہےجو قدم قدم پہ پوچھے ابھی کتنا فاصلہ ہے
ابتلا میں ہیں سبھی راہ رو منزل شوقکس کو فرصت کہ مرے پاؤں کا کانٹا دیکھے
نقوش رہرو منزل رہ منزل میں رہتے ہیںچکوروں کے نشان غم مہ کامل میں رہتے ہیں
رہ منزل قافلہ منتظر ہےسفر کے لیے راستہ منتظر ہے
اب رہرو ماندہ سے کچھ نہ کہو ہاں شاد رہو آباد رہوبڑی دیر سے یاد کیا تم نے بڑی درد سے دی ہے صدا تم نے
بے راہ نہ کیوں کر ہوں بھلا رہرو منزلجب راہنما راہ پہ چلنے نہیں دیتے
رہرو راہ عشق تھے لاکھوںآگے میں کاروان سے نکلا
باعث رشک ہے تنہا رویٔ رہ رو شوقہم سفر کوئی نہیں دورئ منزل کے سوا
یہ ذرے جن کو ہم خاک رہ منزل سمجھتے ہیںزبان حال رکھتے ہیں زبان دل سمجھتے ہیں
مبارک رہرو راہ تمناوطن غربت میں ہے غربت وطن ہے
رہرو مسلک توکل ہےوہ جو محتاج غیر کا نہ ہوا
اے عرشؔ زیارت اب کروں گامیں رہرو دشت کربلا ہوں
گاؤں گاؤں خاموشی سرد سب الاؤ ہیںرہرو رہ ہستی کتنے اب پڑاؤ ہیں
ہم سے غفلت نہ ہو تو پھر کیا ہورہرو ملک خواب ہیں ہم لوگ
کیا ڈھونڈتے ہو رہ رو سرمایۂ سکوںمعدوم ہے وہ نقش ہی منزل کہیں جسے
دور تکتا رہا منزل کی طرفرہرو آبلہ پا ہو جیسے
رہ رو آخر شب ہیں سبھی اکتائے ہوئےکون کب تک ہے یہاں ساتھ بھروسہ کس کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books