aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saman"
بعد بھی تیرے جان جاں دل میں رہا عجب سماںیاد رہی تری یہاں پھر تری یاد بھی گئی
پھر پرسش جراحت دل کو چلا ہے عشقسامان صدہزار نمکداں کیے ہوئے
میں کھلے در کے کسی گھر کا ہوں ساماں پیارےتو دبے پاؤں کبھی آ کے چرا لے مجھ کو
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
پھر مقرر کوئی سرگرم سر منبر ہےکس کے ہے قتل کا سامان ذرا دیکھ تو لو
ایک یہ گھر جس گھر میں میرا ساز و ساماں رہتا ہےایک وہ گھر جس گھر میں میری بوڑھی نانی رہتی تھیں
سامان کچھ نہیں ہے پھٹے حال ہے مگرجھولے میں اس کے پاس کوئی سنویدھان ہے
میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائےنہ جھکاؤ تم نگاہیں کہیں رات ڈھل نہ جائے
رفتہ رفتہ وہ مری ہستی کا ساماں ہو گئےپہلے جاں پھر جان جاں پھر جان جاناں ہو گئے
جاتے جاتے آپ اتنا کام تو کیجے مرایاد کا سارا سر و ساماں جلاتے جائیے
ہوش و حواس و تاب و تواں داغؔ جا چکےاب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
اب نکل آؤ اپنے اندر سےگھر میں سامان کی ضرورت ہے
جینا بہت آسان تھا اک شخص کا احسان تھا ہم کو بھی اک ارمان تھا جو خواب کا سامان تھااب خواب ہے نے آرزو ارمان ہے نے جستجو یوں بھی چلو خوش ہیں مگر میں اور مری آوارگی
اب جس کی دید کا ہے سودا ہمارے سر میںوہ اپنی ہی نظر میں اپنا ہی اک سماں تھا
دفن جب خاک میں ہم سوختہ ساماں ہوں گےفلس ماہی کے گل شمع شبستاں ہوں گے
دیدہ و دل کو سنبھالو کہ سر شام فراقساز و سامان بہم پہنچا ہے رسوائی کا
جتنا کم سامان رہے گااتنا سفر آسان رہے گا
اس شام وہ رخصت کا سماں یاد رہے گاوہ شہر وہ کوچہ وہ مکاں یاد رہے گا
چاندنی کا سماں تھا اور ہم تماب ستارے پلک پلک دیکھوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books