aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sar-phiraa"
ذرا ضدی ہوں جذباتی ہوں تھوڑا سرپھرا ہوں میںمگر جیسا بھی ہوں پہچان لو بندہ کھرا ہوں میں
ہر روز ڈھونڈھتا ہے ستاروں کو دھوپ میںعاشق کو سرپھرا نہ کہیں اور کیا کہیں
اسے معلوم ہے میں سرپھرا ہوںمگر خوش ہے کہ اس کو چاہتا ہوں
کافر ہوں سر پھرا ہوں مجھے مار دیجئےمیں سوچنے لگا ہوں مجھے مار دیجئے
جنون عشق جسے سر پھرا بنا دے گاپہاڑ کاٹ کے وہ راستہ بنا دے گا
میرے اندر جو سرپھرا ہے اسےمیں نے زنداں میں ڈال رکھا ہے
بس ذرا تلخیاں مزاج میں ہیںدوستو سر پھرا نہیں ہوں میں
زندگی بھی یوں ہی ہاتھ آتی نہیںاس کو بھی چاہیے سر پھرا آدمی
وہ سرپھرا ہے کہ دستار بیچ کر اپنیہوس کی دھوپ میں پرچھائیاں خریدے گا
سیدھے سبھاؤ زیست سمجھنا محال ہےاس کام کو بھی چاہئے مجھ سا ہی سر پھرا
کسے دماغ تمہیں آنکھ بھر کے دیکھ سکےتمہاری بزم میں یہ سرپھرا ہی پہلا ہے
یا خدائی میں تھا خدا تنہایا کوئی مجھ سا سر پھرا تنہا
تمہاری کاکل پیچاں سے الجھوںمرا بیٹھے بٹھائے سر پھرا ہے
بنت مریم کا ہے ادھر سے گزرراستے میں نہ سرپھرا بیٹھے
سب ترے سوا کافر آخر اس کا مطلب کیاسر پھرا دے انساں کا ایسا خبط مذہب کیا
اسی کو زخم دینے پر تلا تھا سرپھرا سورجمری تخئیل کی بنیاد جس شہ پر پہ رکھی تھی
اگر ستایا زمانے نے زہر کھا لوں گاتمہارا بیٹا ہے اشرفؔ بھی سر پھرا بابا
کاغذی پھولوں کو لے کر یوں قطاروں میں نہ رکھسر پھرا کوئی مورخ گلستاں لکھ جائے گا
مشاعرے میں کوئی مجھ سا سر پھرا بھی دکھاکہ جس کے پاس کلیشے سے بھرا کلام نہ ہو
میں نے قابو میں اس کو رکھا ہےوہ جو رہتا ہے سرپھرا مجھ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books