aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ugaane"
ہم کہ جنہیں تارے بونے تھے ہم کہ جنہیں سورج تھے اگانےآس لیے بیٹھے ہیں سحر کی جلتے دیئے بجھا دینے سے
چین سے کیسے رہے گا کبھی وہ دنیا میںبیج نفرت کے زمینوں میں اگانے والا
کہ جس دل کی زمیں برسوں سے بنجر ہو تو پھر اس پرنئی چاہت اگانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
پچھلے چہروں کو دفنا کے مٹی میںآنکھ نیا اک عکس اگانے لگتی ہے
باہر بھیتر فصل اگانے والا توترے خزانے سدا لٹانے والا میں
کوئی تو آئے خزاں میں پتے اگانے والاگلوں کی خوشبو کو قید کرنا کوئی تو سیکھے
اے ڈالیوں پہ نئے پھل اگانے والی دعامرے شجر کو بھی اس حالت خزاں سے نکال
سواد شام یہ شہزاد گان صبح کہاںسیاہ شب میں یہ سورج اگانے والا کون
موسم دل جو کبھی زرد سا ہونے لگ جائےاپنا دل خون کرو پھول اگانے لگ جاؤ
مال و زر فرزند کی رکھ کر طلبہو رہے حق سوں اگھانے واہ واہ
خود اپنی راہ میں اکثر پہاڑ اگاتا ہوںخود اپنی مشکلیں آسان کرتا رہتا ہوں
درد کے کھیت میں مسکان اگانے والاکتنا خوش ظرف ہے زخموں کو چھپانے والا
شبنم شبنم خواب اترتے ہیں مجھ پرسو سو سورج دھوپ اگانے آتے ہیں
مٹی سے کچھ خواب اگانے آیا ہوںمیں دھرتی کا گیت سنانے آیا ہوں
لمحہ لمحہ اگانے کی دھن میںقطرہ قطرہ ڈبا رہا ہے مجھے
تباہ کر گیا سب کو مرے گھرانے کاوہی جنون ہتھیلی پہ پھول اگانے کا
ماہ و خور اگانے ہیں کہکشاں بنانا ہےاے زمیں تجھی کو اب آسماں بنانا ہے
اتنے سپنے نہ دکھا جھوٹی اداکاری چھوڑپتھروں کو نہ سکھا گھاس اگانے کا ہنر
کالے سورج کی ضیا سے شہر اندھا ہو گیاخون میں خوشبو اگانے کے ہنر چھینے گئے
گلاب اگانے کی عادت سے فائدہ کیا ہےاگر گلاب میں شعلہ دکھائی دینے لگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books