aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rhythm"
ہم دنوں اکٹھے رہتے ہیںاکٹھے سوتے ہیںہمارے دکھ سکھ ایک ہیںہماری آنکھیں ایک دوسرے کے خوابدیکھ لیتی ہیںہم کہیں بھی ہوںایک دوسرے کے ناموں سے جانے جاتے ہیںہمارے گھر آنے والےاپنی دستک میں دونوں کا نامشامل کر لیتے ہیںدن کے پہلے حصے میںہماری آنکھیںایک دوسرے کو خوش آمدید کہتی ہیںاب لفظ ہمارے درمیانچپ رہتے ہیںہماری سانسوں کا ردمجسم کی حرکت سےایک دوسرے کے ہونے کا اطمینان دلاتا ہےہم اکثراب ایک دوسرے کی نیند سو لیتے ہیںلیکناس کے باوجود اکثرگہری راتوں میںہمارے دلاپنے اپنے سینوں میںالگ الگ دھڑکتے ہوئےسنائی دیتے ہیں
ہیں کچھ بے چینیاں جو بالکنی میں ہی کھڑی ہیںعجب سی اک ردم میں سانس بھرتی چھوڑتی سیکئی خودکش خیالوں نے وہیں ڈیرا کیا ہےمگر اک آس ان کو کودنے سے روکتی ہے
ہجر سے پریشاں ہمزندگی سے گھبرا کرخامشی کی چادر میںدور تک چلے آئےشور میں نکل آئےشور نے سلیقے سےدھیمے دھیمے سمجھایازندگی خموشی سےآگے کی کہانی ہےچائے کی دکانوں میںسرمئی گلاسوں کیکھڑکھڑاہٹیں اکثرکتنا لطف دیتی ہیںشور ہی تو ہے یہ بھیچوک پہ کھڑے لڑکےجب کسی لطیفے پہقہقہے لگاتے ہیںتالیاں بجاتے ہیںتالیوں کی آوازیںشور ہی تو کرتی ہیںآنکھ باتیں کرتی ہیںدل صدائیں دیتا ہےسانس آتی جاتی ہےاک ردم سا بنتا ہےمختلف دھنیں بھی توشور کی زبانیں ہیںاب سمجھ میں آیا ہےیہ اداس سناٹاشور ہی کا حصہ ہےخامشی یا تنہائیمختصر سا قصہ ہےسو یہی کیا ہے طےہجر کا ترے جاناںآج آخری دن ہےکل سے اس خرابے میںشور کے دو آبے میںنوکری کریں گے ہمعاشقی کریں گے ہمشاعری کریں گے ہم
جہاں میں اضطراب ہےنہیں نہیںجہاں ہی اضطراب ہےہزار ہا کواکب و نجوم ہائے کہکشاں سےایٹموں کی کوکھ تکمدار در مدار ہر وجود بے قرار ہےیہ مہر و ماہ و مشتری سے ہر الیکٹران تکیہ جھوم جھوم گھومنے میں جس طرح کا رقص ہےمجھے سمجھ میں آ گیاجہان تیرا عکس ہےوہ عکس جو جگہ جگہ قدم قدم ردھم پہ ہےجہان عین سر میں ہے جہان عین سم پہ ہےجہاں ترنموں کی لسٹ میں سے انتخاب ہےجو تجھ حسیں دماغ کے حسین لا شعور میں بنا ہوایسا خواب ہےجہان اضطراب ہےمجھے سمجھ میں آ گیا ہے یہ جہاںخلا مکاں زماں کے چند تار سے بنا ہوا ستار ہےاسے کہو کسی طرح ستار چھیڑتی رہےاسے کہو کہ تھوڑی دیر اور بولتی رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books