Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خاتم سلیمانی/ مہر سلیمانی

قرآن میں حضرت سلیمان کی عظیم الشان حکومت کا ذکر آیا ہے ساتھ ہی ان کے اس تخت کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو ہواؤں کے دوش پرا ڑتا تھا اورحضرت سلیمان جہاں چاہتے اس کے ذریعے پہنچ جاتے تھے۔ اسی طرح یہ ذکر بھی ملتا ہے کہ تمام چرند پرند ان کے تابع کردئے گئے تھے اوروہ ان کی زبان بھی سمجھتے تھے لیکن قرآن وحدیث میں کہیں بھی حضرت سلیمان کی انگوٹھی کے بارے میں کوئی صراحت موجود نہیں ہے۔ خاتم سلیمانی کا پورا تصوراسرائیلی روایات کی دین ہے۔ ان روایات کے مطابق حضرت سلیمان کی انگوٹھی پراسم اعظم نقش تھا ۔ جس کی برکت سے وہ تمام مخلوقات پر حکمرانی کرتے تھے۔ روایات میں یہ بھی آتا ہے کہ ایک مرتبہ یہ انگوٹھی ان کی لونڈی کے ذریعہ شیطان کے ہاتھ میں چلی گئ تھی اورشیطان اس انگوٹھی کی برکت سے حضرت سلیمان کی شکل اختیار کرکے تخت سلیمانی پرقابض ہوگیا تھا۔ ایک دن وہ انگوٹھی اس کی انگلی سے نکل کردریا میں گرگئی اورایک مچھلی نے اس کو نگل لیا ،پھر وہ مچھلی کسی طرح شکارہوکرحضرت سلیمان کے پاس آگئی اس کے پیٹ سے وہ انگوٹھی نکال کردوبارہ انہوں نے اپنی سلطنت حاصل کی ۔ ان تلمیحی اشاروں کے استعمال کی چند مثالیں یہ ہیں۔

جس سے تیرے حلقۂ خاتم میں گردوں تھا اسیر

اے سلیماں تیری غفلت نے گنوایا وہ نگیں

اقبال

حاکم وقت ہے تجھ گھر میں رقیب بد خو

دیو مختار ہوا ملک سلیمان میں آ

ولی دکنی

لوں نہ اک مشت خاک کے بدلے

گر ملے خاتم سلیمانی

حالی

ایک پتھر کے جو ٹکڑے کا نصیباں جاگا

خاتم دست سلیماں کا نگیں بن کے رہا

اقبال

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے