Azra Naqvi's Photo'

عذرا نقوی

1952 | نوئیڈا, ہندوستان

معروف شاعرہ، افسانہ نگار اور مترجم۔ ہم عصر سعودی ادب کے تراجم کے لیے جانی جاتی ہیں

معروف شاعرہ، افسانہ نگار اور مترجم۔ ہم عصر سعودی ادب کے تراجم کے لیے جانی جاتی ہیں

پیدائش : 22 Feb 1952 | امروہہ, اتر پردیش

آنے والے کل کی خاطر ہر ہر پل قربان کیا

حال کو دفنا دیتے ہیں ہم جینے کی تیاری میں

عذرا نقوی ایک ادبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیںانھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم۔ ایس۔ سی ،جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ایم فل اور ، کنکورڈیا یونیورسٹی، مانٹریال کناڈاسے ایجوکیشن اور فرنچ زبان میں میں ڈپلوما کیا ہے ۔ تقریباََ چالیس سال اپنے شوہر ڈاکٹر پرویز احمد کے ساتھ عراق ،کناڈا ، اور سعودی عرب میں مقیم رہیں اور اب گریٹر نوئیڈا میں سکونت پذیر ہیں ۔شاعرہ افسانہ نگار، مترجم اور صحافی ہیں۔ آل انڈیا ریڈیو پر جز وقتی اناونسر رہی ہیں۔مانٹریال کے دس سالہ قیام کے دوران ساوتھ ایشیا کمیونٹی سینڑ میں سماجی کارکن اور مترجم رہیں۔
،” تیسری دنیا “ نامی تھیڑ گروپ قائم کیا اور اس میں شامل رہیں۔
ریاض سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانے کے زیر نگرانی چلنے والے دماغی طور پر معذور بچوں کے سینڑ کی co-ordinator رہیں ۔اور جدہ سے شائع ہونےوالے اردو روزنامے ” اردو نیوز “ اور انگریزی روزنامے ” سعودی گزٹ“ میں آزاد صحافی کے طورپ پر کام کیا۔اس کے علاوہ گاہے گاہے درس و تدریس سے بھی وابستہ رہی ہیں۔

موضوعات