Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Abdullah Nadeem's Photo'

عبداللہ ندیم

1969 | ممبئی, انڈیا

عبداللہ ندیم کا تعارف

پیدائش : 20 Aug 1969 | اعظم گڑہ, اتر پردیش

عبداللہ ندیم 20 اگست 1969 کو ضلع اعظم گڑھ کے ایک گاؤں علاؤالدین پٹی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم دینی ماحول میں ہوئی اور جامعۃ الفلاح کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے عربی اور ماس کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی۔ فلم اینڈ ٹیلی ویژن اور صحافت سے عملی وابستگی کے دوران تقریباً تین دہائیوں تک میڈیا کے شعبے میں کام کیا اور اٹھارہ برس این ڈی ٹی وی سے وابستہ رہے۔ بطور کیمرا پرسن ملک کے اہم سیاسی، سماجی اور انسانی واقعات کی فلم بندی کے ساتھ دستاویزی فلموں پر بھی کام کیا۔

شعر و شاعری سے شغف انہیں بچپن ہی سے تھا، تاہم باقاعدہ اور سنجیدہ شعری سفر کا آغاز کووِڈ کے زمانے میں ہوا۔ اس عرصے کی تنہائی اور توقف نے ان کے اندر موجود شاعر کو ایک نئی سمت دی اور غزل ان کے اظہار کا وسیلہ بنتی چلی گئی۔ ان کا شعری مجموعہ ’’بوئے دوست‘‘ 2025ء میں شائع ہوا۔ ندیم کی شاعری کلاسیکی غزل کی تہذیبی اور جمالیاتی روایت سے رشتہ قائم رکھتے ہوئے عہدِ حاضر کے تجربے اور انسانی احساسات کو اپنی آواز دیتی ہے۔ ان کے یہاں روزمرہ زندگی کے معمولی واقعات، رشتوں کی پیچیدگیاں، تنہائی، وقت کا احساس اور زندگی کی داخلی کیفیات مانوس لفظوں اور ایک نرم، تہہ دار لہجے میں شعری صورت اختیار کرتی ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے