اصغر ندیم سید کا تعارف
اصغر ندیم سید کا اصل نام غلام اصغر شاہ ہے۔ ان کی پیدائش 14 مئی 1949ء کو ملتان، پنجاب میں ہوئی تھی۔ وہ ایک پاکستانی ڈراما نویس، ٹی وی ڈراما مصنف اور شاعر ہیں۔ انھوں نے پاکستانی سرکاری چینل، پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک اور شالیمار ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے لیے شو لکھا ہے۔ اردو اور پنجابی دونوں زبان پر قدرت رکھتے ہیں۔
اصغر ندیم سید کی تصانیف اس طرح ہیں: "کہانی مجھے ملی"، "ادھوری کلیات" (2014ء)، "چاند گرہن"، "آدھے چاند کی رات" (1993ء)، "نئے زمانے کی بِرہن"، "جنگل کے اس پار جنگل"، "زمین زاد کا افق"، "دریا"، "طرزِ احساس" (1988ء) اور "سید وقار عظیم: شخصیت اور فن"۔
اصغر ندیم سید کو تمغۂ حسنِ کارکردگی-2006، اور پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا ایوارڈ برائے بہترین مصنف سرفراز کیا جاچکا ہے۔