Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Hairat Allahabadi's Photo'

حیرت الہ آبادی

1926 - 2006 | کراچی, پاکستان

نعت ،غزل اور قطعہ کے ممتاز شاعر

نعت ،غزل اور قطعہ کے ممتاز شاعر

حیرت الہ آبادی کا تعارف

تخلص : 'حیرت'

اصلی نام : سید مہدی حسن

پیدائش : 28 Oct 1926 | الہٰ آباد, اتر پردیش

وفات : 16 Sep 2006 | کراچی, سندھ

سید مہدی حسن المعروف حیرت الہٰ آبادی (پیدائش: 28 اکتوبر 1926ء - 16 ستمبر 2006ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نعت اور غزل، قطعہ کے ممتاز شاعر تھے۔ حیرت الہٰ آبادی 28 اکتوبر 1926ء کو ، الہ آباد، اتر پردیش ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید مہدی حسن، تخلص حیرت تھا جبکہ حیرت الہٰ آبادی ان کا قلمی نام تھا۔ ان کے والد سید ظفر حسن عبرت الہٰ آبادی ایک کہنہ مشق شاعر تھے۔ حیرت ابتدائے عمر سے ادبی ذوق رکھتے تھے لیکن نام و نمود کے قائل نہیں تھے۔ انھوں نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے اور کرچی میں مقیم ہو گئے۔ پاکستان کسٹم میں ملازمت کی۔ ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد فرنیچر کا کاروبار شروع کیا۔ جب تک زندہ رہے اپنے والد کی بنائی ہوئے ادبی تنظیم بزمِ تنظیمِ ادبِ قائم رکھے رہے۔انھوں نے ایک ادبی مجلہ بقلم خود بھی جاری کیا جس کے کئی شمارہ شائع ہوئے۔ ان کے شعری مجموعوں میں سترہ دن (قطعات، 1965ء)، کشکولِ وفا (مجموعہ غزل، 1989ء)، پتے کانٹے پھول (شعری مجموعہ)، آگ خون پانی (شعری مجموعہ)، منارۂ نور ( نعتیہ مجموعہ، 1989ء) اور نورِ بے مثال ( نعتیہ مجموعہ، 1997ء، ناشر: بزمِ عبرت کراچی) شامل ہیں۔ حیرت الہٰ آبادی 16 ستمبر 2006ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

بولیے