Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Khalid Ahmad Ansari's Photo'

خالد احمد انصاری

کراچی, پاکستان

خالد احمد انصاری کا تعارف

پیدائش :کراچی, سندھ

LCCN :n2012222012

اردو ادب میں خالد احمد انصاری کا نام اس لئے اہم ہے کہ انھوں اردو زبان کے بے مثل شاعر جون ایلیا کا بکھرا ہوا کلام اور تحریریں سمیٹنے اور ان کی تدوین کر کے چھپوانے کا کارنامہ سر انجام دیا۔ انھوں نے ’گمان‘ (2004) ’لیکن‘(2004) ’گویا‘ (2008) جیسے خوب صورت شعری مجموعے قارئین کی نذر کئے۔ 2007 میں جون کے دوسرے شعری مجموعے ’یعنی‘ کو 80 اشعار کے اضافے کے ساتھ دوبارہ اور مختلف موضوعات پر انشائیوں کا مجموعہ، اردو نثری شاہکار ’فرنود‘ (2012) میں شایع کیا۔ 2016 میں جون ایلیا کی ایک طویل نظم ’راموز‘ کی مختلف اور منتخب الواح کے مجموعے کے بعد اب جون ایلیا پر لکھی گئی تحریروں اور ملاقاتوں پر مشتمل مجموعہ ’میں یا میں‘ بھی ان کی شبانہ روز کاوشوں کا حاصل ہے۔

ان کتابوں کے علاوہ جون ایلیا کا ایک اور شعری مجموعہ ’کیوں‘ بھی وہی مرتب کر رہے ہیں۔
خالد احمد انصاری کراچی میں پیدا ہوئے۔ جنرل مینجمنٹ اور ہیومن ریسورسز میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور مختلف نجی و ملٹی نیشنل اداروں سے وابستہ رہے۔ ان دنوں ساکھ فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں ہیڈ آف ہیومن ریسورسزکی حیثیت سے منسلک ہیں۔ خالد احمد انصاری 1991 سے2002  تک جون ایلیا کے خاص حلقۂ احباب میں شامل رہے۔ 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے