Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Majaz Aashna's Photo'

مجاز آشنا

1957 | برہان پور, انڈیا

برہان پور سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف شاعر، اپنی غزل گوئی، نظم نگاری اور دیگر متنوع شعری اصناف میں تخلیقی خدمات کے لیے معروف

برہان پور سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف شاعر، اپنی غزل گوئی، نظم نگاری اور دیگر متنوع شعری اصناف میں تخلیقی خدمات کے لیے معروف

مجاز آشنا کا تعارف

تخلص : 'آشنا'

پیدائش : 15 Feb 1957 | برہان پور, مدھیہ پردیش

LCCN :n2019241945

مجاز آشنا دار السرور ضلع برہان پور صوبہ مدھ پردیش کے ایک کہنہ مشق شاعر ہیں ۔1980 کے بعد منظر عام پر آنے والے شعراء میں آشنا اپنی انفرادی شناخت رکھتے ہیں۔ مجاز آشنا نے برہان پور کے 6 سو سالہ ادبی، شعری اور تہذیبی تسلسل میں اپنے فن پاروں کے ذریعے یقیناً اضافہ کیا ہے۔ غزل کے ساتھ ہی مجاز آشنا نے باقاعدہ نظم نگاری کو بھی اپنے فکر و احساس اور مشاہدات و تجربات کا ذریعہ بنایا ہے  نظم نگار کی حیثیت سے برہان پور میں صف اول کے شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ  نعت،سلام،منقبت، نوحے، طویل نظمیں، بھجن اور ایک نامکمل مثنوی ( برہان پور کی تہذیبی و ادبی تاریخ حوالے سے) ، مجاز آشنا کے شعری سرمائے میں موجود ہیں۔

کالی داس گپتا رضا،  عصمت جاوید،  پروفیسر ابوالکلام قاسمی ،  پروفیسر صغیر افراہیم،  پروفیسر مولا بخش،  پروفیسر زبیر شاداب، ڈاکٹر شہزاد انجم برہانی ، وغیرہ جیسے اہم ادیبوں نے آشنا کی شاعری پر اظہار خیال کیا ہے۔

اب تک مجاز آشنا کے چار شعری مجموعے خوشبو کا لہو، خط دود، شور دروں ، میں ایک گریزاں لمحہ ہوں، منظر عام پر آ چکے ہیں۔  کالی داس کی شہرہ آفاق تصنیف " میگھ دوت" کا منظوم ترجمہ بھی آشنا کی قادر الکلامی کا نمونہ ہے جو عنقریب اردو اور ہندی میں شائع ہونے جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نعت و سلام اور بھجن وغیرہ بھی زیر ترتیب ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے