مولانا عبد القدیر دیوبندی دیوبند میں برطانوی حکومت میں پیدا ہوئے اور ان کی تعلیم و تربیت بھی وہیں سے ہوئی۔ مولانا شیخ الہند مولانا محمد الحسن دیوبندی اور مولانا یعقوب دیوبندی کے تربیت یافتگان میں سے ہیں اس کے بعد سہارنپور میں جاکر انہوں نے مولانا و محدث احمد علی سہارنپوری سے بھی علم حدیث کا درس لیا۔ تعلیم کے بعد انہوں نے مطبع نول کشور کو جوائن کر لیا وہاں رہ کر انہوں نے ان گنت تصحیحی کام کئے اور متععد کتب کو تصحیح کر کے چھپوایا۔ حیات الحیوان بھی ان کی ہی تصحیح و ترجمہ انہیں ایام میں کیا ہے۔ علامہ دمیری کی یہ عربی تصنیف معروف جہاں ہے جسے انہوں نے ترجمہ کر کے مطبع نول کشور سے شایع کروایا۔ اسی مناسبت سے وہ دیوبند سے لکھنو کو مہاجرت کر گئے تھے۔