نصرت مہدی کے اشعار
عاجزی آج ہے ممکن ہے نہ ہو کل مجھ میں
اس طرح عیب نکالو نہ مسلسل مجھ میں
-
موضوع : عاجزی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
فضا یہ امن و اماں کی سدا رکھیں قائم
سنو یہ فرض تمہارا بھی ہے ہمارا بھی
آج اس انداز سے تم نے مجھے آواز دی
یک بیک مجھ میں خیال آیا کہ ہاں میں بھی تو ہوں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
آپ شاید بھول بیٹھے ہیں یہاں میں بھی تو ہوں
اس زمیں اور آسماں کے درمیاں میں بھی تو ہوں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
بلندی پر میں جب پہنچوں گی نصرتؔ
مرے دشمن مرے احباب ہوں گے
میں زندگی کی کتاب میں اک فسانۂ بے اثر نہیں تھی
ورق کو جلدی الٹ گئے تم میں قصۂ مختصر نہیں تھی