Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Raj Narayan Raaz's Photo'

راج نرائن راز

1930 - 1998 | دلی, انڈیا

معروف شاعر، ادیب اور صحافی۔ لمبے عرصے تک آجکل کے مدیر رہے

معروف شاعر، ادیب اور صحافی۔ لمبے عرصے تک آجکل کے مدیر رہے

راج نرائن راز کا تعارف

تخلص : 'راز'

اصلی نام : راج نرائن

پیدائش : 27 Oct 1930 | بلوچستان

وفات : 08 Nov 1998 | ٹیکساس, دوسرا

LCCN :n89112618

راج نرائن راز ایک اچھے شاعر ، صحافی ، ادیب اور ایک قابل مدیر کی حثیت سے معروف ہیں ۔ ان کی ولادت لورالائی (بلوچستان ، پاکستان ) میں ۲۷ اکتوبر ۱۹۳۰ کو ہوئی ۔ تقسیم کے وقت ان کا خاندان دہلی آگیا ۔ راز نے دہلی یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور وزارت اطلاعات ونشریات میں ملازم ہو گئے ۔ اس کے بعد ’آجکل‘ کی ادارت کی ۔ ان کی ادارت میں آجکل کے دستاویزی حیثیت کے کئی خاص نمبر شائع ہوئے ۔ جن میں میر نمبر ، ہندی نمبر ، پنجابی نمبر ، صحافت نمبر اہم ہیں ۔

راز نے متعدد اصناف میں شاعری کی ان کے شعری مجموعے ’لذت لفظوں کی ‘ چاندنی اساڑھ کی ‘ اور ’دھنک احساس‘ کی ان کی شاعرانہ اہمیت کی دلیل ہیں ۔ شاعری کے علاوہ راز نے مختلف سماجی ، سیاسی اور ادبی موضوعات پر مضامین بھی لکھے۔ خواجہ احمد عباس اور منور لکھنوی پر باضابطہ کتابیں لکھیں ۔ آخری عمر میں ٹکساس میں مقیم تھے وہیں ۸ نومبر ۱۹۹۸ کو انتقال ہوا ۔


 

 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے