Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Rauf Khalish's Photo'

رؤف خلش

1941 - 2020 | حیدر آباد, انڈیا

رؤف خلش کا تعارف

تخلص : 'خلش'

اصلی نام : سید رؤف خلش

پیدائش : 04 Jan 1941 | حیدر آباد, تلنگانہ

وفات : 02 Jan 2020 | حیدر آباد, تلنگانہ

LCCN :no99053828

سید رؤف ، قلمی نام : رؤف خلشؔ، پیدائش : 4 جنوری 1941 ء ، تعلیم : ڈپلوما ان آرکیٹکچر (جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد) ، کتابیں : ’’نئی رتوں کا سفر ‘‘ (شعری مجموعہ 1979 ء (2) ’’صحرا صحرا اجنبی‘‘ (شعری مجموعہ) 1988 ء (3) شاخِ زیتون (شعری مجموعہ) 1998 ء (4) ’’شاخسانہ ‘’ (شعری مجموعہ 2007 ء (5) ’’حکایت نقد جاں کی‘‘ (مضامین و تبصرے) 2012 ء (6) تلخیص ابن الوقت‘‘ (تنقید و تبصرہ ) 2014 ء ، ایوارڈ ’’کارنامۂ حیات ایوارڈ‘‘ 2015 ء اردو اکیڈیمی تلنگانہ۔

رؤف خلش حیدرآباد کے جدید شعراء میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے شاعری کے تبدیل ہوتے ہوئے منظر نا مے ، بدلتے اسلوب کو ایک نیا پن دیا ہے ۔ جدید شاعری کی خشک ہواؤں اور تازہ جھونکوں میں رؤف خلش نے بھی اپنے احساسات کو روشن رکھا ۔ علامتی اور استعاراتی اظہار نے ان کی غزلوں کی تہہ داری اور رمزیت میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے مضامین کی جدت اور اظہار کی ندرت کے ساتھ جدید غزل کی تعمیر و تشکیل میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ان کی شاعری میں اردو کی شعری روایت کا تسلسل اپنے تمام تر تہذیبی و سماجی تناظر کے ساتھ ان کے انفرادی لہجے میں ڈھلتا ہے ۔ رؤف خلش کی نظمیہ کائنات میں بھی ان کے انفرادی لہجے کی کھنک موجود ہے ۔ ان کاکلام پڑھنے سے محسوس ہوتا ہے کہ جذبے بولتے ہیں، دھڑکنیں گویا ہوتی ہیں، زخم روشنی دیتے ہیں ۔ منظر سے پس منظر ابھرتے ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے