رحمان فارس کا تعارف
کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئی
کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
رحمان فارس روزگار کے اعتبار سے سول سروس آف پاکستان سے منسلک ہیں۔ اس وقت ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو، اسلام آباد کے عہدے پر فائز ہیں۔ شاعری کا اولین مجموعہ "عشق بخیر" کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ مشاعروں کے سلسلے میں دنیا بھر میں مدعو کیے جاتے ہیں۔ اب تک امریکہ، یورپ کے متعدد ممالک، مشرقِ وسطیٰ کے بیشتر ممالک، ہندوستان، بنگلہ دیش، چین، ترکی اور آسٹریلیا میں منعقدہ مشاعروں میں اپنا کلام پیش کر کے سامعین و حاضرین سے بھرپور دادِ سخن وصول کر چکے ہیں۔ امریکہ کے حالیہ ادبی دورے کا سفرنامہ زیرِ طبع ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ادبی پروگراموں میں بطور اینکر پرسَن خدمات انجام دے رہے ہیں۔ موقر انگریزی جرائد میں متعدد کالم بھی تحریر کر چکے ہیں۔