aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Vafa Malikpuri's Photo'

وفا ملک پوری

1923 - 2003 | بہار, انڈیا

'صبح نو' کے مدیر

'صبح نو' کے مدیر

وفا ملک پوری کا تعارف

اصلی نام : سید عباس علی رضوی

پیدائش :دربھنگہ, بہار

وفات : 01 Jun 2003 | پورنیا, بہار

وفا ملک پوری کی شناخت کا اصل حوالہ ان کے مرثیے ہیں ۔ ان کے مرثیوں میں روایتی موضوعات ومضامین کے علاوہ نئے معاملات ومسائل کی جھلک بھی ملتی ہے ۔ وفا کا اصل نام سید عباس علی رضوی تھا ان کی پیدائش اگست ۱۹۲۳ کو ملک پور دربھنگہ میں ہوئی ۔ فاضل کی سند حاصل کی ۔ ۱۹۳۵ سے شاعری شروع کی ۔

وٖفا نے مرثیے کے علاوہ اور دوسری کلاسیکی اصناف میں بھی طبع آزمائی کی ۔ قصیدہ ، مسدس ، رباعی ، قطعہ ، سلام ، نوحہ ، نظم اور غزلیں کہیں ۔ وفا کی شاعری کو جلا بخشنے میں جمیل مظہری کی تربیت کا بڑا حصہ ہے ۔ وفا آخر تک اپنا کلام جمیل مظہری کو دکھاتے رہے اور ان سے مشورۂ سخن کرتے رہے ۔

وفا ملک پوری کی شخصیت کا ایک اہم پہلو ان کی صحافتی خدمات بھی ہیں ۔ تقریبا ۲۶ سال تک وہ صحافت سے وابستہ رہے ۔ انہوں نے ایک رسالہ ’ صبح نو ‘ کے نام سے نکالا اس رسالے نے نئی نسل کی ذہنی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

وفا ملک پوری کی وفات یکم جون ۲۰۰۳ میں پورنیہ میں ہوئی ۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے