Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Abid Manawari's Photo'

عابد مناوری

1938 | جموں و کشمیر, انڈیا

چھوٹی بحر کے بہترین شاعر، جوش ملسیانی کے شاگرد

چھوٹی بحر کے بہترین شاعر، جوش ملسیانی کے شاگرد

عابد مناوری کا تعارف

تخلص : 'عابد مناوری'

اصلی نام : گوری نندن بالی

پیدائش : 02 May 1938 | جموں و کشمیر

عابد منوری کا اصل نام گوری چندن بالی تھا۔ وہ 27 مئی 1938ء کو ضلع جموں کی تحصیل اکھنور کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گاؤں ہی کے اسکول میں حاصل کی اور 1954ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے کالج میں داخلہ لیا، لیکن بعض گھریلو و معاشی مسائل کے باعث تعلیم مکمل نہ کر سکے۔ 1956ء میں محکمۂ ڈاک سے وابستہ ہوئے اور بعد ازاں ڈاک افسر اور اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

عابد منوری نے زمانۂ طالب علمی ہی سے شاعری شروع کر دی تھی۔ ان کی پہلی غزل 1961ء میں شائع ہوئی اور اسی سال ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’بہارِ غزل‘‘ منظرِ عام پر آیا، جسے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔ اس مجموعے پر انہیں ریاستی کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کا دوسرا مجموعۂ کلام 1967ء میں شائع ہوا، جس پر بھی انہیں کلچرل اکیڈمی کا ایوارڈ ملا۔ 1986ء میں ان کا تیسرا مجموعہ ’’برجستہ‘‘ شائع ہوا۔

عابد منوری نے غزل کے ساتھ نظم میں بھی طبع آزمائی کی۔ ان کی نظموں کا ایک مجموعہ دیوناگری رسم الخط میں شائع ہوا، جب کہ 1966ء میں کشمیر کے موضوع پر ان کا مجموعۂ نظم ’’جنتِ کشمیر‘‘ منظرِ عام پر آیا، جسے قارئین میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کی شاعری میں کشمیر سے وابستگی اور ادبی اظہار کی متنوع جہتیں نمایاں ہیں۔

Recitation

بولیے