علی زریون کے اشعار
ادائے عشق ہوں پوری انا کے ساتھ ہوں میں
خود اپنے ساتھ ہوں یعنی خدا کے ساتھ ہوں میں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
عصر کے وقت میرے پاس نہ بیٹھ
مجھ پہ اک سانولی کا سایہ ہے
سکوت شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کو
میں رنگ ہوں سو کسی موج میں ملا مجھ کو
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
میں پاؤں دھو کے پیوں یار بن کے جو آئے
منافقوں کو تو میں منہ لگانے والا نہیں
کیا ہے جو مجھے حکم نہیں ماننے آتے
دیوانہ تو ہوتا ہی بغاوت کے لئے ہے
لڑنے کے لئے ہے نہ نصیحت کے لئے ہے
جس عمر میں تم ہو وہ محبت کے لئے ہے
ڈرے ہوؤں نے تمہیں بھی ڈرا دیا ورنہ
خدا تو پیار سکھاتا ہے کچھ نہیں کہتا