باسط بھوپالی
نام محمد باسط، تخلص باسط۔ ان کا وطن بھوپال تھا۔ ذکی وارثی سے تلمذ حاصل تھا۔ ان کا کلام ماہ نامہ ’’نگار‘‘ لکھنو میں شائع ہوتا تھا۔ نیاز فتح پوری ان کی شاعرانہ عظمت کے معترف تھے۔ باسط بھوپالی دسمبر۱۹۶۱ء کو بھوپال میں انتقال کرگئے۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:394