Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Fauziya Akhtar Azka's Photo'

فوزیہ اختر ازکیٰ

1986 | کولکاتا, انڈیا

نئی نسل کی ابھرتی ہوئی شاعرہ اور افسانہ نگار

نئی نسل کی ابھرتی ہوئی شاعرہ اور افسانہ نگار

فوزیہ اختر ازکیٰ کا تعارف

تخلص : 'ازکیٰ'

اصلی نام : فوزیہ اختر

پیدائش : 17 Jan 1986 | شیخ پورہ, بہار

فوزیہ اختر ازکیٰ کا اصل نام فوزیہ اختر اور قلمی نام فوزیہ اختر ازکیٰ ہے۔ پہلے وہ فوزیہ اختر شیخ پوروی  کے نام سے لکھتی تھیں۔ ان کے والد کا نام اختر عالم ہے اور ان کی ولادت 17 جنوری 1986ء کو شیخ پورہ، بہار میں ہوئی۔ تعلیم بی اے آنرز (اردو) ہے۔ انھوں نے نوین کلاس سے بچوں کی کہانیاں لکھنے کی شروعات کی تھی، بعد از اں کچھ افسانے بھی افسانے بھی لکھے۔ اب شاعری کی طرف توجہ زیادہ ہے۔


ڈاکٹر خان محمد رضون ان کی سخن طرازی سے متاثر ہوکر اس طرح رقم طراز ہیں۔
”مغربی بنگال کی جو قابلِ ذکر شاعرات ہیں ان میں نئی نسل کی فوزیہ اختر ازکیٰ بھی ہیں۔ شاعری کے میدان میں ازکیٰ کی آمد موسم بہار کی طرح ہے جنھوں نے آتے ہی اپنی ضرورت اور اہمیت کو منوالیا ہے۔ ورنہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کیوں کہ بے آب و گیاہ میدان میں صدائیں بے صحرا ہو جاتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کوئی سنے والا نہیں ہوتا۔ ٹھیک اسی طرح بھی شاعری کا میدان بھی اہل نظر اور اہل ہوش و خرد کے ہوتے ہوئے بھی مانند صحرا رہا ہے جہاں کوئی کسی کی آواز اتنی جلدی اور اتنی آسانی سے نہیں سنتا، یا پھر بہت آسانی سے کسی کی موجودگی کو شرفِ قبولیت نہیں ملتی ہے۔ ازکیٰ خوش نصیب ہیں کہ انھں بہت جلد پہچانا جا رہا ہے، ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب انھیں منزلِ اعتبار سے بھی سرفراز کیا جائے گا۔ فوزیہ نئے لوگوں میں اس طور بھی نمایاں ہیں کہ وہ برسوں سے مستقل شعر گوئی میں مصروف ہیں اور اپنی موجودگی درج کرا رہی ہیں۔ اب تک میں نے ان کا جتنا بھی کلام پڑھا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے اندر شاعری کا مادہ بدرجہ اتم موجود ہے، استقلال کے ساتھ استحکام کا مادہ بھی ان کے اندر پایا جاتا ہے۔ یوں تو ان کی شاعری کے متنوع موضوعات ہیں مگر خصوصیت کے ساتھ ہجر و وصال، نسوانیت اور رومانوی اندازِ فکر غالب ہے۔ یہ وہ موضوعات ہیں جن کے ارد گرد ہی ان کی شاعری کا محور ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا فکری میلان نسوانی اور رومان پسندانہ ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے