Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Hindustani Prachar Sabha's Photo'

ہندوستانی پرچار سبھا

ممبئی, انڈیا

قومی یکجہتی اور مہاتما گاندھی کے لسانی وژن کے فروغ کے لیے قائم ایک تاریخی ادبی ادارہ

قومی یکجہتی اور مہاتما گاندھی کے لسانی وژن کے فروغ کے لیے قائم ایک تاریخی ادبی ادارہ

ہندوستانی پرچار سبھا کا تعارف

ہندوستانی پرچار سبھا کی بنیاد 5 مئی 1942ء کو مہاتما گاندھی نے وردھا میں اس وقت رکھی، جب ہندوستان کی آزادی کی تحریک اپنے عروج پر تھی۔ گاندھی جی کا یقین تھا کہ ملک کی مختلف لسانی اور ثقافتی برادریوں کو ایک دوسرے سے قریب لانے کے لیے ایک ایسی مشترکہ زبان کی ضرورت ہے جو آسان ہندی اور آسان اردو کا امتزاج ہو اور عوام کی زبان بن سکے۔ اسی تصور کو عملی شکل دینے کے لیے ہندستانی پرچار سبھا قائم کی گئی، جس کا مقصد ہندوستانی زبان کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو مستحکم کرنا تھا۔

اپنے قیام کے آغاز ہی سے اس ادارے کو پنڈت جواہر لال نہرو، ڈاکٹر ذاکر حسین، آچاریہ کاکاساہب کالیلکر، بالاصاحب کھیر، شریمن نارائن اگروال، مورارجی دیسائی اور دیگر ممتاز قومی شخصیات کی سرپرستی حاصل رہی۔ دادا بھائی نوروجی کی نواسیوں پیرین بہن کیپٹن اور گوشی بہن کیپٹن نے اپنی پوری زندگی ہندوستانی پرچار سبھا کے فروغ کے لیے وقف کر دی، جبکہ پنڈت جواہر لال نہرو کی معاونت سے ممبئی کے چرنی روڈ پر مہاتما گاندھی میموریل بلڈنگ تعمیر کی گئی، جہاں آج بھی ادارہ اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

ہندوستانی پرچار سبھا زبان و ادب کے فروغ کے لیے متعدد اشاعتی اور علمی منصوبے بھی چلاتی ہے۔ ادارہ ہندی اور اردو دونوں زبانوں میں کتابیں شائع کرتا ہے اور "ہندستانی زبان" کے عنوان سے ایک ادبی و تحقیقی رسالہ بھی باقاعدگی سے شائع کرتا ہے، جو دونوں زبانوں میں منظرِ عام پر آتا ہے اور مشترکہ لسانی و ادبی روایت کی نمائندگی کرتا ہے۔ ادارے کے زیرِ انتظام مہاتما گاندھی میموریل لائبریری بھی قائم ہے، جہاں ہندی، اردو اور ہندستانی زبان و ادب سے متعلق نادر اور اہم کتابوں کا قابلِ قدر ذخیرہ محفوظ ہے، جو طلبہ، محققین اور ادب دوست قارئین کے لیے ایک اہم علمی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے