Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Khalid Nadeem Budauni's Photo'

خالد ندیم بدایونی

1958 | بدایوں, انڈیا

خالد ندیم بدایونی کا تعارف

اصلی نام : محمد خالد

پیدائش : 15 Jun 1958 | بدایوں, اتر پردیش

بدایوں کے استاد شاعر خالد ندیم بدایونی صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ اُن کی پیدائش 15 جون 1958 کو بدایوں کے ادبی گھرانے میں ہوئی۔ اُن کے والد عبدالمجید یو پی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھے اس لیے وہ ملازمت کے سبب اکثر باہر ہی رہتے تھے۔ اُن کی پرورش اُن کے دادا عبدالہادی صدیقی اور پھوپھی شمیم بانو نے کی۔ اُن کی ابتدائی تعلیم مدرسہ عالیہ قادریہ بدایوں میں ہوئی اور انٹرمیڈیٹ اسلامیہ انٹر کالج سے کیا۔ انہوں نے اردو سے MA کی ڈگری حاصل کی اور وہ تعلیمی ادارے میں بطور سرکاری ہیڈ ماسٹر مقرّر ہوئے۔ اُن کی شاعری کی ابتدا 1974 میں ہوئی جب اُن کی ملاقات اُردو کے مشہور شاعر شفیع احمد خان "پیامؔ ککرالوی" سے ہوئی، اس وقت وہ اسلامیہ انٹر کالج میں زیر تعلیم تھے۔ اس کے بعد کچھ سال تک اسد بدایونی سے بھی اصلاح سخن لیا۔ اس وقت بدایوں کے ادبی ماحول میں انھوں نے غزل، نظم، نعت و منقبت جیسی کئی اصناف سخن پر طبع آزمائی کی۔ ل اور کئی نامور شعرا کے ساتھ محفلوں میں شرکت کی۔ انہوں نے ایک ماہنامہ رسالہ "روشن" نکالا جو 3 سال تک قائم رہا۔ اُن کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں محسن کونین، انوار کربلا، زاد آخرت شامل ہیں۔ 21 جون 2025 کو اُن کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے