Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Maqsood Anwar Maqsood's Photo'

مقصود انور مقصود

1970 | قطر

جمشید پور،جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے شاعر، غزل کے میدان میں منفرد شناخت رکھتے ہیں

جمشید پور،جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے شاعر، غزل کے میدان میں منفرد شناخت رکھتے ہیں

مقصود انور مقصود کا تعارف

تخلص : 'مقصود'

اصلی نام : مقصود انور خان

پیدائش : 17 Jun 1970 | جمشید پور, جھارکھنڈ

مقصود انور مقصود کا اصل نام مقصود انور خان ہے۔ مقصود انور مقصود ان کا قلمی نام ہے اور مقصود تخلص ہے۔ ان کے والد کا نام رستم خان ہے۔ مقصود انور مقصود کی ولادت  17 جون 1970ء کو جمشید پور، جھارکھنڈ میں ہوئی۔ ان کی تعلیم بی ایس سی کیمسٹری آنرس اور بی اے ہسٹری آنرس تک ہے۔ ان کو شائق مظفر پوری سےشرفِ تلمذ حاصل ہے۔ قطر اسٹیل کمپنی (قطر) میں ملازمت کرتے ہیں۔ اس لیے ان کا قیام دوحہ، قطر میں ہے۔ اگرچہ ان کا آبائی وطن جمشید پور، جھارکھنڈ ہے۔ ان کا شعری مجموعہ ”آسماں تو ہی بتا“ 2019ء میں منظرِ عام پر آیا اور قارئین نے اسے دادِ تحسین نوازا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر اور ممتاز شاعر و ادیب شہپر رسول مقصود انور مقصود کی سخن فہمی اور شعرگوئی پر اظہارِ خیال اس طرح کرتے ہیں۔
”مقصود انور مقصود دور دیس میں اردو زبان و ادب اور اردو تہذیب کے سفیر ہیں۔ حمد و نعت، مناجات اور نظمیں بھی ان کے مجموعۂ کلام میں شامل ہیں لیکن میری رائے میں وہ بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں۔ ان کا جو کلام میرے سامنے ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اردو غزل کی روایت، لفظیات اور اس کے مزاج سے وہ گہری واقفیت رکھتے ہیں۔ وہ یہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کوئی جدت یا نیا پن ایسا نہیں ہوتا جس کے پسِ پشت روایت کارفرما نہ ہو۔ انھیں لفظوں کی اہمیت و حرمت کا اندازہ ہے۔ اسی لیے لفظوں کو برتنے میں خاص سلیقے سے کام لیتے ہیں۔ وہ روزمرہ زندگی اور اس کے اطراف و اکناف کے گہرے مشاہدے کو اپنے تخلیقی شعور کے ساتھ اس طرح ہم آہنگ کرتے ہیں کہ واقعہ، مشاہدہ اور تخیل یک رنگ ہو کر شعر کو نہ صرف زبان (بولنا) عطا کرتا ہے بلکہ کبھی کبھی قاری کو حیرتوں سے ہم کنار کردیتا ہے۔“

موضوعات

Recitation

بولیے